Blog

پہرا پنچایت کے ہونہار طالب علم محمد کیف علی قمر NEET (UG) MBBS میں کامیابی حاصل کی۔

Share the post

گانواں، پہرا ،محمد کیف علی قمر، والد قمرالدین صاحب جوا پہرا کے رہنے والے ہیں انھوں نے NEET کے امتحان میں 647 نمبر حاصل کرکے صوبے میں 371 رینک حاصل کیا اور میدنی رائے میڈیکل کالج میدنی نگر پلامو میں داخلہ لیا۔ محمد کیف علی قمر کی اس شاندار کامیابی سے اہل خانہ میں اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر جناب عمران انصاری ضلع پریشد گانواں پرکھنڈ نے محمد کیف سے ملاقات کرکے ان کو مبارک باد پیش کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا، اور ان کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا ۔
جناب عمران انصاری صاحب نے کہا کہ آپ اسی طرح اپنے اپنے گھرولے اور پورے صوبے کا نام روشن کریں ۔
کامیاب طالب علم محمد کیف قمر نے کہا کہ میری اس کامیابی میں میرے والدین، رشتہ دار اور تمام اساتذہ کا بھر پور تعاون ملا ۔

پڑھیں گے ہم، بڑھیں گے ہم، وطن کی حفاظت کریں گے ہم

Leave a Response