چاند نظر آیا ، عید الفطر 22 اپریل سنیچر کو ۔ امارت شرعیہ رانچی
رانچی: دارالقضاء امارت شرعیہ ، رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمدانورقاسمی نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍ رمضان المبارک 1444ھ مطابق ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز جمعہ کوماہ شوال المکرم یعنی عید الفطر کا چاندبہ شمول رانچی و جھارکھنڈ ملک کے متعدد مقامات پر عام طور پر نظر آیا، اس لئے مورخہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز سنیچر کو شوال المکرم مہینے کی پہلی تاریخ یعنی عیدالفطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی فیصلہ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ ، پھلواری شریف پٹنہ کا ہے ۔ مفتی محمد انور قاسمی نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر یقیناً اہل ایمان کے لئے خوشی اور شکر الٰہی کا عظیم دن ہے لیکن وہ کام جسے شریعت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے ذریعہ خوشی اور مسرت کاحاصل کرنا صحیح ہے لیکن خوشی کے اظہار کے نام پر شرعی احکامات کی خلاف ورزی ایمانی تقاضہ کے منافی عمل ہے ۔

You Might Also Like
اردو طلبہ کے اعزاز میں توصیفی تقریب نوادہ ہزاریباغ میں آج
رانچی: انجمن فروغِ اردو جھارکھنڈ اورنورویژن فورم (جھارکھنڈ)کے اشتراک سے ایک توصیفی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام...
گئو رکشک اور ہجومی تشدد پر الہ آباد ہائی کورٹ کی یوپی حکومت کو سخت سرزنش
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا: ریاستی فرقہ پرستی سے بڑا کوئی ناسور نہیں، تحسین پونہ...
पंचायत कमिटी ने किया पौधारोपण….
रांची : दरगाही पंचायत हिन्दपीढ़ी और विज़न इंडिया के संयुक्त तत्वावधान में रातु रोड क़ब्रिस्तान में पौधारोपण किया गया! पर्यावरण...
झारखंड के पहले टाइगर सफारी प्रोजेक्ट की तैयारी, मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने प्रस्तावित टाइगर सफारी प्रोजेक्ट का देखा प्रेजेंटेशन।
मुख्यमंत्री ने टाइगर सफारी प्रोजेक्ट को लेकर अधिकारियों को दिए अहम दिशा-निर्देश। मुख्यमंत्री श्री हेमन्त सोरेन ने आज कांके रोड...