چاند نظر آیا ، عید الفطر 22 اپریل سنیچر کو ۔ امارت شرعیہ رانچی
رانچی: دارالقضاء امارت شرعیہ ، رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمدانورقاسمی نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍ رمضان المبارک 1444ھ مطابق ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز جمعہ کوماہ شوال المکرم یعنی عید الفطر کا چاندبہ شمول رانچی و جھارکھنڈ ملک کے متعدد مقامات پر عام طور پر نظر آیا، اس لئے مورخہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۳ء روز سنیچر کو شوال المکرم مہینے کی پہلی تاریخ یعنی عیدالفطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی فیصلہ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ ، پھلواری شریف پٹنہ کا ہے ۔ مفتی محمد انور قاسمی نے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر یقیناً اہل ایمان کے لئے خوشی اور شکر الٰہی کا عظیم دن ہے لیکن وہ کام جسے شریعت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے ذریعہ خوشی اور مسرت کاحاصل کرنا صحیح ہے لیکن خوشی کے اظہار کے نام پر شرعی احکامات کی خلاف ورزی ایمانی تقاضہ کے منافی عمل ہے ۔

You Might Also Like
علامہ ڈاکٹرطیب علی رضامصباحی کی والدہ کاوصال بہت ہی صبرآزما
نمازجنازہ میں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ رانچی:- دفترادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز رانچی کے...
सेंटेविटा अस्पताल में उत्साह के साथ मनाया गया अंतरराष्ट्रीय महिला दिवस
रांची, 08 मार्च 2026: अंतरराष्ट्रीय महिला दिवस के अवसर पर सेंटेविटा अस्पताल में महिलाओं के योगदान और सशक्तिकरण को सम्मानित...
“विश्व महिला दिवस पर 43 संघर्षशील महिलाओं को लहू बोलेगा ने सम्मानित किया”
लहू बोलेगा रक्तदान संगठन रांची एवं झारखंड थैलेसीमिया पीड़ित एसोसिएशन ने विश्व महिला दिवस सह होली मिलन पर थैलेसीमिया/सिकल सेल...
मस्जिद जाफरिया रांची में इफ्तार पार्टी का आयोजन
रांची: मस्जिद जाफरिया रांची में पूरे एक महीना इफ्तार पार्टी का आयोजन किया जाता है। हर दिन किसी ना किसी...








