چاندنظرنہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ بروز سنیچر: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ


رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاہے کہ 29 رمضان المبارک مطابق 19 مارچ2026 بروز جمعرات دارالقضاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی جانب سے درگاہ حضرت قطب الدین رسالداررحمۃ اللہ علیہ رانچی کے علاوہ دھنباد، ڈالٹین گنج، جمشیدپور، راجمحل، دمکا، چترا، کوڈرما، رامگڑھ، ہزاریباغ، بوکارو، مدھوپور، گڈا، سمڈیگا، لوہردگا، گریڈیہ، جامتاڑا، لاتے ھار، چائیباسہ، کھرساواں سمیت کل 70 سے زائد مقامات میں عیدالفطرکے چاند دیکھنے کے اھتمامات کیئے گئے تھے جہاں سے چانددیکھنے کی کوشش کی گئ لیکن اکثر و بیشتر مقامات میں ابرآلود رہنے کی وجہ سے چاند نظرنہیں آیااور جن جن مقامات میں مطلع صاف تھاان جگہوں پربھی چاندنظرنہیں آیا،

ادارہ شرعیہ نے پٹنہ، پورنیہ، گیا، بنارس، الہآباد، مبارکپور، ممبئ، دھلی، بنگلور، راے پور، بھدرک، کولکاتا، آسنسول، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات وملک کے دیگرجگہوں سے رابطہ کیالیکن کہیں سے بھی رویت کی کوئ خبرنہیں ملی، لہذاقاضیان شریعت دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ واعلان کیاکہ 30 کاروزہ پورا کیا جائے گا اور 21 مارچ 2026 بروز سنیچر عیدالفطرکی نمازاداکی جائیگی، مذکورہ فیصلہ مولانامفتی محمدانورنظامی مصباحی کی صدارت میں ہوئ نشست میں لیاگیا، اس نشست میں

مولانامحمدقطب الدین رضوی، مولانامفتی فیض اللہ مصباحی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی،قاری محمدایوب رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، مولانامفتی عاقب جاویدمصباحی، مولانا مسعودفریدی، قاری مجیب الرحمن، مولاناسلیم مصباحی، عتیق احمد، سیدمجیب اللہ، عادل رشید،محمد عارف ،مولاناغلام فاروق مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مولاناآفتاب ضیاء، مولانامفتی وسیم رضاوغیرھم شریک تھے۔








