رانچی کے ڈرونڈہ جین مندر روڈ پر واقع مسجد الرحمن کی بنیاد رکھی گئی ۔
رانچی ۔ نامہ نگار ۔
قائم رہا نہ کوئی خزانے کو گاڑ کر ،
آئی قضا تو چل دیے دامن کو جھاڑ کر ۔
سبحان اللہ ، 28 جولائی 2024 کی صبح جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ڈورنڈہ جین مندر روڈ پر واقع رحمت کالونی و بلدار محلہ کے درمیاں مرحوم حاجی عبدالرحمن صاحب کے مکان کے مغربی حصے پر تقریبا آٹھ کٹھا زمین پر مسجد عبدالرحمن کی بنیاد رکھی گئی جس میں سینکڑوں مسلم خواتین وہ حضرات نے دام درہم سخن حصہ لے کر خود کو نہایت خوش نصیب سمجھا ۔ واضح ہو کہ مرحوم عبدالرحمن صاحب کے لواحقین اور بالخصوص ان کی حجن اہلیہ محترمہ نے حاجی عبدالرحمن صاحب کے وصال کے بعد یہ فیصلہ لیا کہ کیوں نہ صاحب خانہ مرحوم حاجی عبدالرحمن صاحب سے منسوب مکان کے مغربی حصے میں ایک مسجد تعمیر کرا دی جائے ۔
مرحوم عبدالرحمن صاحب کے لواحقین کے اس فیصلے کو آس پاس کے مسلمانوں نے لبیک کہا اور نتیجہ کے طور پر مسجد کی بنیاد رکھ دی گئی ۔ اللہ کے گھر کی تعمیر کے لیے پورے ڈرونڈہ علاقہ سے جوق در جوق مسلم خواتین و حضرات تشریف لانے لگے اور بنیاد کے کالم کے لیے اپنے ہاتھوں سے مصالحہ ڈالنے سے قبل اپنے مالی تعاون کاؤنٹر پر جمع کرانے لگے . مسلم خواتین ، حضرات و بچوں کا حوصلہ وہ جوش و خروش دیکھتے بن رہا تھا ۔ ہر فرد اگے بڑھ کر سبقت لے جانا چاہ رہا تھا ۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی ,
حافظ محمد طاہر حسین ، مسجد کمیٹی کے صدر حاجی محمد امداد ، سیکریٹری حاجی محمد عمران ، حاجی محمد اظہار الحق عرف راجو ، حاجی نصیر افسر ، سماجی خدمت کار شاہد ایوبی ، حاجی ذاکر حسین ، فرہاد شمسی ، عالم پان دکان والے ، محمد بلال ، محمد جیلانی کے علاوہ سینکڑوں خواتین ، حضرات و پرجوش بچوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اور ثواب جاریہ کے مستحق بنے ۔
تمام خواتین و حضرات بارگاہ رسالت میں درود پاک کا نذرانہ پیش کرتے اور مرحوم حاجی عبدالرحمن صاحب کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے اپنے گھر کو واپس لوٹتے ۔ واضح ہو کہ
اس علاقے میں ایک مسجد کی ضرورت اور اہمیت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جسے اللہ پاک نے پوری کر دیا ہے ۔ اللہ پاک مرحوم حاجی عبدالرحمن صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں خاص مقام عطا کرے ۔ آمین ۔