All India NewsBokaro NewsJharkhand News

ڈاکٹر ذاکر حسین بھون میں افضل انیس کی صدارت میں انجمن ترقی اردو بوکارو کی پہلی ضلعی کانفرنس منعقد

Share the post
  • آج مورخہ ۲۳ دسمبر کو کرپنیا ملت کلب کے سامنے ڈاکٹر ذاکر حسین بھون میں افضل انیس کی صدارت میں انجمن ترقی اردو بوکارو کی پہلی ضلعی کانفرنس منعقد کی گئی۔ ریاست کے نمائندہ کی حیثیت سے سید مفتاح العارفین رضوی اس کانفرنس میں شامل ہوۓ اور انتخاب انکی نگرانی میں کرایا گیا۔
  • کانفرنس کو خطاب کرتے ہوۓ آبزرور مفتاح العارفین رضوی نے کہا کہ اردو کی پیدائش ہندوستانی ثقافت و کلچر اور کھڑی بولی کا نتیجہ ہے۔ اردو ایک خالص ہندوستانی زبان ہے۔
  • موقع پر اپنی بات رکھتے ہوۓ بوکارو ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر افضل انیس نے کہا کہ اردو کسی مخصوص ذات اور مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان میں پلی،بڑھی اور پروان چڑھی۔ اسکے فروغ و ترویج کی ذمہداری ہماری ہے۔ اس کا خمیر جمہوری ہے اور اس کا مزاج سیکولر ہے۔ اسے کسی قوم و مذہب سے جوڑنا سراسر ناانصافی اور بد دیانتی ہوگی۔
  • *سبودھ سنگھ پوار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اردو بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کی زندہ علامت ہے. یہ ہندو،مسلم ،سکھ اور دوسری قوموں کے بیچ ایک تہذیبی و ثقافتی پل کا کام کرتی ہے۔
  • جامع مسجد کے امام حافظ شہاب الدین ندوی اردو کی اہمیت واضح کرتے ہوۓ کہا کہ اردو زبان اپنے لہجے،نزاکت اور مٹھاس کے لۓ جانی جاتی ہے۔ اسکا صحیح تلفظ نہ صرف زبان کے حسن کو دوبالا کرتا ہے بلکہ سامع پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔
  • اتفاق راۓ سے مندرجہ ذیل کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا:
  • صدر۔۔افضل انیس
  • نائب صدر۔۱۔ سبودھ سنگھ پوار
  • ۲۔ محمد محی الدیں
  • سکریٹری۔ عبدالکلام
  • جوائنٹ سیکریٹری ۔محمد ابرار عالم
  • نائب سکریٹری۔۱۔سلمان اختر
  • ۲۔محمد رئیس عالم۔
  • ۳۔ماسٹر محمد اسلم۔ براۓ نشر و اشاعت
  • خازن۔ محمد نظام قادری
  • نائب خازن۔معراج عالم
  • مجلس عاملہ۔ ۱۔محمد شہزادہ ۲۔شفی ایوب ۳۔نسیم احمد ۴۔عبدالرزاق ندوی
    شرکاۓ مجلس میں بدر عالم،محمد جسیم،ڈاکٹر ابرار الحق،محمد جاوید انصاری،للو شیخ،محمد بلال انصاری،محمد غلام،محمد اسامہ،حبیب الرحمن ،پیر نحمد،منا سنگھ،انتشار احمد ،سرفراز حسین،عثمان قادری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
    پروگرام کو کامیاب بنانے میں سمیع انیس،وقار اور محمد سیف عالم کا اہم رول تھا۔
    نظامت کے فرائض ماسٹر محمد اسلم نے انجام دۓ اور اظہار تشکر پیش کیا عبدالکلام نے۔

Leave a Response