الفلاح کے دوروزہ انعامی مسابقہ کا پہلا دنختم آج شعبہ بنین میں مسابقہ کا دوسرا پروگرام
صاحب گنج جھارکھنڈ
17/12/24
ضلع کے بڑا سوناکوڑ میں الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کا شاندار انعامی مقابلہ جاری ہے
گذشتہ کل کلیہ امالخیر کاپروگرام ختم ہؤا جسمیں کلیہ کی بچیوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا
مخلتف عناوین پر مشتمل پر یہ تقابلی پروگرام صبح نوبجے شروع ہؤا جسمیں اردو عربی انگریزی زبانوں میں خطابت کا مسابقہ ہوا
پہلے دن کے اس پروگرام میں گاؤں محلہ عورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام خوب جم کر سنا
پہلے دن کے پروگرام کے نتائج آج سنائے جائیں گے پوزیش حاصل کرنے والی بچیوں کو گرانقدر انعامات سے نوازی جائیںگی
آج شعبہ بنین کا پروگرام ہونا ہے
بچے اردو عربی انگریزی زبانوں تقریریں پیش کریں گے
ادارہ کے اساتذہ کے علاوہ مقامی وعلاقائی علماء کرام اس پروگرام کے حکم منتخب کئے گئے ہیں
امید کی جاتی آج بھی پروگرام نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ گذرے گا