Jharkhand NewsRanchi Jharkhand NewsRanchi News

انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی توسیعی میٹنگ زیر صدارت ضیاء المبین انصاری صاحب منعقد ہوئی

Share the post

آج مورخہ ۲۷ اکتوبر کو گوگل میٹ پر انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی توسیعی میٹنگ زیر صدارت ضیاء المبین انصاری صاحب منعقد ہوئی۔ اس آن لائن میٹنگ میں رانچی ،جمشیدپور، دھنباد،بوکارو، ڈالٹن گنج،لاتیہار، گملا، کھونٹی، گریڈیہ،گڈا،ہزاری باغ ،دمکا،رام گڑھ اور چترا کے نمائندے شامل ہوۓ۔
۱۳ اضلاع میں انتخاب مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور ۹ اضلاع میں خصوصاً
گملا،سمڈیگا،لوہردگا،کھونٹی،چترا، صاحب گنج،پاکڑ اور دیوگھر میں ۱۰ ماہ کے بعد بھی انتخاب نہ کراۓ جانے پر فکرمندی کا اظہار کیا گیا۔
گملا کے محمد عاشق انصاری نے نومبر کے پہلے ہفتہ میں انجمن کا انتخاب کرا لینے کی یقین دہانی کرائی۔
کھونٹی کے کمال اختر نے اس ماہ کے اواخر تک یا نومبر کے اوائل میں انتخاب کرانے کی بات کہی۔
ڈاکٹر ہمایوں اشرف ،صدر انجمن ہزاری باغ نے مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ جہاں ۱۰ ماہ کے بعد بھی انجمن کا انتخاب نہیں کرایا گیا ہے،وہاں کے لۓ متبادل تلاش کیا جاۓ۔ اردو کو جائز مقام دلانے کے لۓ اسمبلی انتخاب کے وقت امیدواروں سے مل کر دباؤ بنایا جاۓ۔
جمشیدپور انجمن کے صدر ضیا ء المبین نے تجویز پیش کرتے ہوۓ کہا کہ شہر کی ادبی تنظیموں سے رابطہ کر انہیں بھی انجمن کا حصہ بنایا جاۓ۔
گریڈیہ انجمن کے صدر ڈاکٹر محمد انظر احمد نے ہر ضلع میں انجمن بیداری مہم کے تحت اردو آبادی کو جوڑنے کی بات کہی۔
دھنباد انجمن کے سکریٹری ڈاکٹر حسن نظامی نے دھنباد کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ حالیہ دنوں میں الیاس احمد گدی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور طلباء و طالبات کو سکنڈری اگزام میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا ۔۱۰ نومبر کو اردو ڈے پر اردو کے فروغ کو لیکر ایک ترغیبی تقریب کا انعقاد کیا جاۓ گا ۔
ڈالٹن گنج انجمن کے سکریٹری ڈاکٹر انتخاب عالم نے مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ اسمبلی الیکشن کے امیدواروں پر دباؤ بنایا جاۓ کہ وہ ہندی کے علاوہ اردو میں پوسٹر،پمفلٹ وغیرہ جاری کریں۔
گڈا انجمن کے سکریٹری سلیمان جہانگیر نے گڈا کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ ۹ نومبر کو یوم اردو کے موقع پر گڈا میں اردو بیداری مہم کے تحت اردو پروگرام کا انعقاد کیا جاۓگا ۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ اسمبلی کے مسلم نمائندوں پر دباؤ بنایا جاۓ تاکہ وہ اردو کو اسکا جائز مقام دلانے میں اپنا کردار نبھائیں۔
گریڈیہ کی شازیہ شبنم نے نصاب میں اردو کی کتابیں مہیا کرانے کی بات کہی ۔
انجمن کے مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان نے میٹنگ کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ ہم نے تین ماہ کے اندر اردو کو اسکا جائز مقام دلانے کے لۓ جو کوششیں کی ہیں، اسکے نتائج کے لۓ اب عملی اقدام کی ضرورت ہے۔ آپ لائحہ عمل تیار کریں اور اپنے علاقوں کے امیدواروں سے ملکر اردو کو اس کا حق دلانے کے لئے دباؤ بنائیں اور انہیں اپنے ووٹ کی اہمیت بتائیں اور ان سے یقین دہانی کرائیں کہ وہ جیت کر آنے کے بعد اردو کے لۓ ایماندار کوشش کریں گے۔
مرکزی نمائندہ نے مزید کہا کہ اردو بیداری مہم کے تحت مضافات کا دورہ کریں اور اردو آبادی کو انجمن سے جوڑیں تاکہ ایک مضبوط وفعال تنظیم کھڑی کی جاسکے۔
مرکزی نمائندہ نے دسمبر میں ریاستی انتخاب کرانے کے امکانات پر بھی اپنی بات رکھی۔
انکے علاوہ لاتیہار انجمن کے صدر محمد محسن اعظم اور خازن جاوید اختر،جمشید پور انجمن کے سکریٹری سمیع احمد خان،گریڈیہ کے ڈاکٹر غلام صمدانی،رام گڑھ انجمن کے سکریٹری غلام جیلانی، دمکا انجمن کے سکریٹری محمد افضل،دھنباد انجمن کے صدر ایس ایم رضوی، چترا کے شمس الہدیٰ نے بھی خطاب کیا۔
اتفاق راۓ سے فیصلہ لیا گیا کہ
ہر ضلع میں انجمن ترقی اردو کا وفد اسمبلی الیکشن کے امیدواروں سے ملکر اردو کے مسائل کے لۓ دباؤ بناۓ گا اور اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم سپرد کرے گا
اس میٹنگ میں تین درجن سے زائد جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے انجمن ترقی اردو کے نمائندے شامل ہوۓ۔خصوصی طور پر گڈا سے مجاہد السلام ، نسیم الحق،فریدہ بانو اور سمیع خالق،گملا سے غلام غوث، جمشیدپور سے مصطفیٰ کمال انصاری، بے نظیر اجمل,شمشیر انصاری،شہباز اختر،توقیر عالم،حسنین انصاری ،نصیرہ بانو اور ابو الفیض وغیرہ شامل ہوۓ۔
ایم زیڈ خان
مرکزی نمائندہ
انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ

Leave a Response