Blog

جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما کا وفد رگھونیاڈیہہ مولانا شہاب الدین رحمہ اللہ کے گھر پہونچا

Share the post

جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے حکم پر آج بتاریخ 2جولائ 2024 بروز منگل جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما کا وفد رگھونیاڈیہہ مولانا شہاب الدین رحمہ اللہ کے گھر پہونچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور دعاءِ مغفرت کی۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ مولانا شہاب الدین صاحب کے ساتھ موب لیچنگ کا معاملہ پیش آیا، مولانا مرحوم کے بڑے بھائ محترم جناب تاج صاحب کے ذریعہ معلوم ہوا کہ کے مولانا کے چار لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔
مولانا مرحوم بسراواں ضلع ہزاریباغ سے امامت کر کے گھر لوٹ رہے تھے، گھر والوں کو واٹس ایپ کے ذریعہ حادثہ کی اطلاع ملی کہ گاوں کٹیا کے شرپسندوں نے مولانا مرحوم کو گھیر لیا اور دردناک طریقے سےحملہ کر کےجان لے لی۔


جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما نے اس دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے، اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
وفد نے مولانا مرحوم کے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعیۃ علماء مصیںت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔


ّوفد میں مولانا قمرالدین مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما، مولانا محبوب مظاہری سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما، مولانا عقیل احمد مظاہری امام وخطیب رحمت نگر، حافظ مقصود ڈائریکٹر اقراء پبلک اسکول، حافط محمد حفیظ اللہ چیئرمین مولانا آزاد اکیڈمی، مولانامستقیم صاحب برہ مسیا، مولانا ہدایت اللہ بگریڈیہہ شامل رہے۔

Leave a Response