All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

سعودیہ عربیہ میں ہندوستان کے زائرین عمرہ کی اموات بہت ہی المناک حادثہ۔ مولانامحمدقطب الدین رضوی

Share the post

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی اور جھارکھنڈاسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق رکن مولانامحمدقطب الدین رضوی نے حیدرآباد سے سعودیہ عربیہ عمرہ کرنے گئے زائرین کی بس حادثے میں ہوئ دردناک اموات پرشدیدرنج وغم کااظہارکرتے ہوے کہاہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں آگ سے جلس کر سعودیہ میں ہوئ اموات نے سعودیہ عربیہ کے انتظامات پرسوالیہ نشان لگ گئے کہ وہاں کی انتظامیہ اتنی لاپرواہ ہے کہ گھنٹوں بس جلتی رہی انسانیت سسکتی رہی لوگ جل جل کر خاک ہوتے رہے لیکن سعودی گورنمنٹ کے پاس ایساکوئ انتظام نہ تھاکہ فوری آگ پر قابو پایا جاتا اور سعودیہ گورنمنٹ کی ناکامی رہی کہ 45 سے زائد ہندوستانی زائرین نزرآتش ہوگر شھیدہوگئے جس میں حیدرآبادکے ایک ہی خاندان کے کل 18/ افراد کی اموات ہوگئ جبکہ دیگر افراد حیدرآباد کے مختلف مقامات کے رہنے والے تھے،
مولانامحمدقطب الدین رضوی نے زائرین عمرہ کی ہوئ اموات پر تعزیت پیش کرتے ہوے اہل خانہ کوتلقین صبرکیاہے اور کہاہے کہ تمام شھداء کے وارثین کو مناسب معاوضہ عمرہ میں لے جانے والی ایجنسی، حکومت ھند اور حکومت سعودیہ عربیہ کو دینا چاہیئے اور سعودیہ میں لاپرواہی کرنے والے خاطیوں کو سخت سزادی جانی چاہیئے ۔
انہوں نے کہاکہ اس سنگین معاملے میں حکومت ھندکو نوٹس لیتے ہوے مثبت کاگرقدم اٹھاناچاہیئے۔
مذکورہ المناک حادثہ سے متعلق ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے سعودی گورنمنٹ اور ہندوستانی وزارت خارجہ کو مکتوب بھیج کر دوچندمطالبات کیئے ہیں اور ٹریول ایجنسی، سعودیہ کے محکمہ سڑک کے خلاف کارروائ کرنے، مہلوکین کے ورثاکو سعودی وہندوستانی گورنمنٹ کی جانب سے معاوضہ دینے کی مانگ کی گئ ہے۔

Leave a Response