مدرسہ عالیہ قادریہ دھنباد میں اقراء کانفرنس کا کامیاب اختتام


جہالت کے اندھیروں سے نکلنے کا واحد راستہ علم ہے :مفتی مسعود
نوجوان بدلیں گے تو زمانہ بدلے گا : مولانا نعمان اختر
خاندانی تنازعات کے حل کیلئے دارالقضاء کی طرف رجوع کریں :مولانا قطب الدین

دھنباد: شہر دھنباد جھارکھنڈ میں واقع عظیم دینی مرکزی قلع مدرسہ اہلسنت عالیہ قادریہ شمشیرنگر واسعپور دھنباد جھارکھنڈ میں سابقہ روایات کے مطابق مورخہ، 30 جنوری 2026 بروز جمعہ بعد نماز عشاء اقراء کانفرنس و جشن دستار بندی و تقریب حلف برداری قاضی شریعت ضلع دھنباد کا پروگرام انعقاد عمل میں آیا جسکی سرپرستی استاذ الشعراء حضرت مولانا الحاج عبدالرحمن فیضی صاحب و صدارت حضرت مفتی رضوان احمد رضوی سعدی صدر مدرس مدرسہ ہذا اور نظامت کی ذمداری حضرت مولانا قاری عمران رضا ضیائی خطیب و امام رضا مسجد شمشیرنگر نے فرمائی اس حسین موقع پر 16 خوش نصیب حفاظ کرام کے سروں پہ علماء و مشائخ کے ہاتھوں دستار حفظ کا تاج رکھا گیا اور دارالقضاء ادارہ شرعیہ دھنباد شاخ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کا 1 ضلع قاضی اور دو نائب قاضیان کی تقرری اور حلف برداری ہوئی اس کانفرنس میں خصوصی خطاب کیلئے ازہر ہند الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور یوپی سے تشریف لائے حضرت مفتی مسعود احمد برکاتی صاحب نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرو علم حاصل کرنے کیلئے عمارت کی ضرورت نہیں پڑتی ہے آپ بزرگوں کی تاریخ پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی مشقتوں سے علم حاصل کرکے ہم تک پہنچایا ہے کسی بھی قوم کیلئے ترقی کا راز علم میں پنہاں ہے علم کے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے تو ہم اس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں جنہوں نے ہمیں سب سے پہلے پڑھنے کو کہا ہے
مزید آگے فرمایا کہ اپنے بچوں کو علم کے ساتھ ساتھ صحیح تربیت دو یہ قوم کے سرمایہ ہیں اور اولاد کی تربیت میں ماں کا اہم ترین رول ہوتا ہے آپ تاریخ کو پڑھیں تو اندازہ ہوگا کہ ولی کو ولی بنانے میں اور محدثین کو محدثین بنانے ماں کا اہم رول رہا ہے الحاصل جہالت کے اندھیروں سے نکلنے کا واحد راستہ علم ہے عمل ہے
وہیں بہار کے شہر نوادہ سے تشریف لائے خصوصی خطیب شہزادہ وقار ملت حضرت مولانا نعمان اختر فائق جمالی قاضی شہر نوادہ نے وجود باری تعالیٰ پہ پرمغز خطاب فرمایا بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا اپنے اندر یقین پیدا کرو عشق و عمل پیدا کرو آگے نوجوانوں کو انکی اپنی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا نوجوانوں تم اپنے آپ کو پہچانو تم دین کے ستون ہو اور نوجوان تمام زمانوں، ملکوں اور ثقافتوں میں قوموں کے ستون گردانے جاتے ہیں بلکہ یہ ان کی ترقی کا راز و سر اور ذمہ دار شمار ہوتے ہیں کیوں کہ یہ عمر ہمت، جدوجہد، قربانی اور جانثاری کی ہوتی ہے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں نوجوان اہم کردار ادا کررہے ہوتے ہیں جن کی بدولت کامیابیاں متوقع ہوتی ہیں۔ اگر کسی معاشرے میں نوجوانوں کے تحفظ اور تاھیل پر توجہ نہ دی جائے تو ترقی و غلبہ اس کے لیے ناممکن ہوتا ہےاسی لیے دین اسلام نے اس مرحلہ کے افراد پرخصوصی توجہ مرکوز فرمائی ہے اخیر میں فرمایا نوجونو تم بدلو نوجوان بدلیں گے تو زمانہ بدلے گا
ضلع قاضی شریعت دھنباد کی تقرری اور حلف برداری کیلئے تشریف لائے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی حضرت مولانا قطب الدین رضوی صاحب نے فرمایا کہ اپنے خاندانی گھریلو مسائل کے حل کیلئے کورٹ کچہری نا جاکر دارالقضاء ادارہ شرعیہ دھنباد کی طرف رجوع کریں اسی میں بھلائی ہے بعدہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے نائب قاضی حضرت مفتی انور نظامی مصباحی نے ضلع قاضی شریعت کی حثیت سے حضرت مفتی رضوان احمد رضوی سعدی صدر مدرس مدرسہ اہلسنت عالیہ قادریہ شمشیرنگر واسعپور دھنباد اور 2 نائب قاضی حضرت مفتی علاءالدین فریدی صاحب اور حضرت مولانا سعود عالم مصباحی کی تقرری پہ مہر لگا کر حلف برداری کروائی خصوصی شاعر کی حثیت سے شاعر نوید سحر حضرت مولانا اختر کاشف گریڈیہ اور قاری عبدالمنان جمالی دھنباد نے اپنی اچھی آواز میں نعتیں سنائی کانفرنس کی نقابت گریڈیہ سے تشریف لائے حضرت مولانا عبدالرؤف رونق صاحب اپنے اچھے انداز میں نقابت فرماکر کانفرنس کو کامیابی کیطرف لے گئے
اس کانفرنس کو کامیاب کرنے میں مدرسہ ہذا کے جملہ اساتذہ کرام بالخصوص حضرت قاری شمشاد رضوی صاحب قاری عمران رضا ضیائی صاحب حضرت قاری ارشد رضا مصباحی صاحب حضرت مولانا کمال صاحب جناب ماسٹر عادل رضا صاحب ماسٹر رستم صاحب تنظیم اہلسنت کے سکریٹری حضرت مولانا غلام سرور قادری اور مدرسہ کمیٹی کے سرپرست جناب الحاج خورشید خان صاحب جنرل سکریٹری جناب الحاج علاءالدین رضوی صاحب صدر جناب سید یوسف صاحب جناب پھلزار خان صاحب انکے علاوہ جملہ اراکین و ممبران اور نوجوان شمشیر نگر نے کڑی محنت اور اہم رول ادا کیا
اس کانفرنس میں ضلع دھنباد کے جملہ علماء کرام و آئمہ کرام اور دیگر اضلاع سے کثیر تعداد میں کانفرنس کو زینت بخشے علاوہ ازیں ضلع کے گوشے گوشے سے سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کیا اخیر میں بعد صلوۃ و سلام روت آمیز دعاء پہ کانفرنس کا کامیاب اختتام ہوا








