Blog

جامعہ رشید العلوم چترا میں “نبی رحمت” کے عنوان پر مسابقۂ خطابت منعقد

Share the post

چترا(مفتی احمد بن نذر)جھارکھنڈ کی قدیم ترین دینی درس گاہ جامعہ رشید العلوم چترا میں جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی نذر توحید المظاہری کی صدارت میں “نبی رحمت” کے عنوان پر طلبہ کے مابین انجمن اصلاح البیان کے زیر اہتمام مسابقۂ خطابت کا انعقاد کیا گیا۔مسابقے میں پندرہ طلبہ نے اپنی تقریریں پیش کیں۔تحکیم کے فرائض مولانا محمد اسامہ صادق مظاہری،مفتی غلام سرور مظاہری اور مولانا عبدالغفور رشیدی نے انجام دیے۔حضرات حکم کے فیصلے کے مطابق اول پوزیشن محمد مزمل حیات رانچی،دوم پوزیشن محمد عزرائیل رانچی اور سوم پوزیشن وسیم حسن لوہردگا نے حاصل کی۔ان کے علاوہ شرکاء میں محمد کامران اکمل ہزاریباغ،محمد جاوید لوہردگا،محمد خالد بانکا،محمد وسیم لوہردگا،محمد اسجد حسین کوڈرما،محمد شکیل گملا،محمد توصیف رانچی،محمد صدیق لوہردگا،محمد ارشد برواڈیہہ،محمد فیضان رانچی،محمد مظفر رانچی،محمد ندیم ڈمول کے نام شامل ہیں۔


مسابقہ کے کنوینر محمد عمار جسیم چتروی اور نائب کنوینر محمد طٰہٰ رانچوی نے انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں۔مجلس کا آغاز محمد طہ کی تلاوت سے ہوا،نعت پاک محمد علی مسرول نے پیش کی،جب کہ نظامت محمد عمار جسیم نے کی۔
اس موقع پر بطور مدعوء خصوصی جامعہ کے صدر المدرسین و استاذ حدیث مفتی شعیب عالم قاسمی،مولانا آفاق عالم مظاہری،مولانا و قاری انعام الحق قاسمی،مفتی ضیاءالحق قاسمی،مفتی محمد دل شاد مظاہری،مفتی محمد وصی اللہ مظاہری،مولانا شعیب اختر مظاہری،مولانا اقبال نیر مظاہری،مفتی عباداللہ مظاہری،مولانا وقاری محمد سہیل مظاہری،مولانا محمد احرار مظاہری قاسمی،مولانا محمد خالد مظاہری،مولانا جسیم الدین مظاہری،مولانا و قاری محمد محفوظ ندوی،مفتی محمد بن نذر رشیدی ندوی،ماسٹر سنجیر عالم،ماسٹر شاہ فیصل،ماسٹر محمد دانش و دیگر حضرات موجود رہے۔

Leave a Response