BlogRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی میںڈاکٹر تبریز انجم کا بیٹا 6ماہ میں حافظ قرآن بنا

oplus_3145728
Share the post
oplus_3145728

حضرت مہتمم مولانا محمد نے 6ماہ میں قرآن حفظ کرنے پر دعائوں سے نوازا

رانچی: بریاتوکے جوڑا تالاب کے 14 سالہ حسین تبریز نے رانچی مدرسہ حسینیہ کڈرو میں 6 ماہ میں حافظ قرآن بنا۔ اس کے والدین دونوں ڈاکٹر ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ حسینیہ کے مہتمم مولانامحمد صاحب کی طرف سے خصوصی دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔حضرت مہتمم صاحب نے کہا کہ تعلیم زندگی میں بہت ضروری ہے۔ تعلیم زندگی بدل دیتی ہے۔ اس لیے بچوں کو دنیاوی اور دینی دونوں طرح کی تعلیم ہر حال میں حاصل کرنی چاہیے۔ مولانا محمد نے کہا کہ قرآن پاک صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔

اس لیے ہمیں قرآن کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم دنیا کی واحد کتاب ہے جو لوگوں کو راہ راست کی طرف بلاتی ہے اور انسانیت کی خدمت کی دعوت دیتی ہے۔حضرت مہتمم صاحب نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا اور دکھاوے سے دوررہے اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین تبریز نے آج قرآن حفظ مکمل کر لیا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی صف میں شامل ہو گیا۔یہ بچہ جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآن حضرت قاری احسان صاحب کے زیر نگرانی حفظ مکمل کیا۔قاری احسان صاحب نے کہاکہ انکے والد محترم ڈاکٹر تبریز انجم باخلاق اورہمدرد انسان ہیں۔انکا لڑکا حسین تبریز بہت ذہین بچہ ہے۔پڑھنے میں بہت اچھا ہے میری دعا ہے کہ اللہ پاک اور علم دے۔ مدرسہ میں قرآن پاک مکمل کرنے والے حافظ حسین تبریز کو مدرسہ کمیٹی نے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تبریز انجم نے کہا کہ میرے بچے کو شروع سے ہی حافظ بننے کا شوق تھا، اس لیے انہیں سکول چھوڑ واکر مدرسہ حسینیہ میں داخل کرایا۔آج الحمدلللہ حافظ قرآن بنا۔اس موقع پر حضرت مہتمم مولانا محمد،قاری احسان، قاری اسجد، قاری اسعد،قاری شکیل،قاری اسرائیل،مولانا راشد سیف اللہ،مفتی محمد قمر عالم قاسمی، مولانا اقبال، قاری عبدالماجد، قاری مشتاق، قای اخلد، قاری عبدالقدوس،رضوان اللہ،ماسٹر اطہر،مولانا راشد،مفتی اشفاق،مفتی اطہرالدین سمیت مدرسہ کے اساتذہ اور بچے موجود تھے۔

Leave a Response