پاکوڑ حلقہ اسمبلی سے محترمہ نشاط عالم گانگریس امیدوار ہوئی منتخب
کارکنان میں خوشیوں کی لہر جیت کی پیشگی مبارکباد یوں کاسلسلہ تیز
جسیم / پاکوڑ/ جھارکھنڈ
25/10/2024
ان دنوں جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کےلئے سیاسی سرگرمیاں زوروں پر وہیں ہر امیدوار اپنی اپنی قسمت اور فتح ونصرت کےلئے کمربستہ بھی ہوچکے ہیںالیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ 13/20 نومبر کو انتخابات ہوکر 23 کو نتائج بھی آجائیں گے
خیال رہے کہ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوگا پہلے مرحلہ کی نشستوں کا اعلان امیدواران کی فہرست کے ساتھ جاری ہوچکاہے وہیں دوسرے مرحلہ کا تھوڑی تاخیر سے ہوا ہے جسمیں حلقہ پاکوڑ سے کانگریس پارٹی نے اپنے اعلان میں تاخیر کی ہے
جیساکہ بی جے پی آجسو اتحاد نے پاکوڑ سے اظہر اسلام کو ٹکٹ فراہم کردیاہے وہیں اور گذشتہ رات کو گانگریس نے بھی اپنے امیدوار کااعلانکرتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکوڑ حلقہ سے سابق کابینہ وزیر عالم گیر عالم کی اہلیہ محترمہ نشاط عالم ہیں بتایاجاتاہے کہ عقیل اختر کئی مہینے پہلے آجسو سے اپنا استعفی دیکر کسی پارٹی میں جانے کے فراق پڑے رہے یہاں بھی ذکر رہے کہ عقیل اختر نے 2009 میں جے ایم ایم سے الیکشن لڑ کر اپنی جیت درج کیا تھا اور عالم گیر عالم کو شکشت دیا تھا انکی جیت 5/6 وٹ پر مشتمل تھی پھر اس کے بعد عالم گیر عالم نے 2014 اور 2019 میں مسلسل دوبار بڑی تعداد کی ووٹوں سے عقیل اختر کو ہرایا تھا ادھر جب سے جے ایم ایم نے کانگرس سے اتحاد کرلیا عقیل اختر آجسو پارٹی کا دامن تھام لیا آجسو میں جاکر بھی عقیل اختر کو ناکامی ہی ملی تھی
پاکوڑ کے گانگرسیوں کےلئے2024 کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہے چوںکہ عالم گیر عالم اس وقت جیل میں بند ہے
اس موقع پر گانریسیوں میں جشن کاماحول ہے پاکوڑ برہروا کے عوام میں فرحت وانبساط کا عجیب کاماحول ہے کہا جارہا ہے کہ گانگریس کے جوانوں میں جنون ہے
عالم گیر عالم کا بیٹا تنویر عالم برکت خان اشوک کمار یادو مفکر عالم وکاس کمار وکیل انصاری کے علاوہ ہزاروں عقیدت مندان دل وجان سے محترمہ کو فتح دلانے کےلئے ٹھان لیا ہے
کارکنان کی محنتیں تیز ہیں
غور طلب ہے کہ گذشتہ رات سے پہلے پورے پاکوڑ گانگریس کے ٹکٹ کو لیکر قیاس آرائیاں چل رہی تھیں عقیل وعالم گیر کے لوگ اپنے اپنے تئیں بات کررہے تھے وہیں تنویر عالم کو لیکر زوروں کی بحث تھی مگر پارٹی کے سربراہوں نے محترمہ نشاط عالم کو ٹکٹ دیکر ساری قیاس آرائیوں اور بحثوں کو ختم کردیا