Jharkhand NewsRanchi Jharkhand News

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بہار سیلاب زدگان کے لئے راحت رسانی کاکام جاری

Share the post

صوبہ ٔ جھارکھنڈ کی جمعیۃ کے ضلعی ذمہ داران ضرورتمندوں کے لئے مؤثر اقدامات کریں : اصغر مصباحی


رانچی : جمعیۃ علما جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے فرمایا کہ بہار کے دس اضلاع دربھنگہ ، مدھوبنی ، سہرسہ ، سوپول ، ارریہ ، بھاگلپور، کشن گنج ، چمپارن وغیرہ کی بڑی مسلم آبادی قیامت خیز سیلاب کی تباہ کاریوں اورباندھوں کے ٹوٹنے کے باعث مکمل طور پر زیرآب ہیں ۔ لاکھوں افراد اپنے مکانات ، فصلیں اور ذریعہ معاش کھو چکےہیں اور بے سرو سامانی وکسمپرسی خالی ہاتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انتہائی تکلیف دہ منظر ہے ۔
مولاناڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نے بتایا کہ جمعیۃ علما ہند کی ہدایات کی روشنی میں مقامی ذمہ داران وضلعی یونٹوں نے مصیبت کی گھڑی میں نہایت فکر مندی اور دردمندی کے ساتھ بہار کے سیلاب زدگان کے لئے امداد وراحت رسانی کاکام جاری رکھا ہے ۔ جمعیۃ کی ضلع یونیٹوں کی ذمہ داران میدان عمل میں سرگر م ہیں ۔ سیلاب متاثرین کے حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں تک راحتی اشیا پہنچانے میں اورمتاثرہ علاقوں میں ضروری امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں ۔


مولانامصباحی نے بتایاکہ بہار کے قیامت خیز سیلاب کے تناظر میں جمعیۃ علما ہند کے صدر حضرت مولانامحمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے اپیل جاری کرکے تمام اہل خیر حضرات کو متوجہ کیاہے ۔ انہوں نے فرمایا کہ آپ کی مدد ہمارے بھائیوں اوربہنوں کے دکھوں کو کم کرنے میں ایک معنیٰ خیز تبدیل لاسکتی ہے ۔ انہوں نے جمعیۃ علما ہند کے ریاستی صدور ونظماء اعلیٰ حضرات سے بھی گذارش کی ہے کہ ضرورتمندوں کی مدد کے لئے اپنے زیر اثر صاحبان ثروت کو متوجہ کریں اورزیادہ سے زیادہ تعاون پہنچانے کی کوشش کریں ۔
جمعیۃ علماء ہند کے توسط سے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

Leave a Response