وارڈ22 میں عوامی رابطہ مہم،ایسے امیدوار چنے جو آپ کے مسائل کو حل کرے:ندیم اقبال


رانچی: راجدھانی رانچی کے سماجی کارکن ندیم اقبال نے کہا ہے کہ رانچی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ان امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے جو عوامی مسائل سے واقف ہوں۔جمعہ ،سنیچر کووارڈ نمبر 22 کے مختلف حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران ندیم اقبال نے ووٹروں سے امیدوار محمد اسلم کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسلم طویل عرصے سے عوامی مسائل میں سرگرم ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کی سادگی، سبھی سے آسانی سے ملاقات،انکے اخلاق،انہیں علاقے کے لوگوں میں ایک قابل اعتماد عوامی نمائندہ کے طور پر قائم کیا ہے۔وارڈ کے کئی علاقوں میں کام ہوئے اور جہاں نہیں ہو پائے ہیں ترجیحی بنیاد پرکام ہوںگے۔

ان مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے مرحلہ وار ایکشن پلان کے ساتھ کام کرنے کے لیے وارڈ 22 کے امیدوار محمد اسلم پرعزم ہے۔انہوں نے بزرگ شہریوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کمیونٹی سہولت مراکز اور عوامی سماعت کا نظام شروع ہے جسے اور بھی بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ندیم اقبال نے کہاکہ محمد اسلم ایک ایسا شخص ہے جو اپنا وارڈ کے لئے سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہے۔نگم میں لڑ کر کام نکالنے کا ہنر محمد اسلم جانتے ہیں۔ندیم اقبال نے وارڈ نمبر 22 کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بلا چھاپ انتخابی نشان سیریل نمبر3 پر اپنا قیمتی ووٹ ڈال کرمحمد اسلم کو کامیاب بنائیں اور وارڈ کی ہمہ گیر ترقی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔








