All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیتہ علماء جھارکھنڈ کے صوبائی ششماہی نشست 29 کو

Share the post

رانچی(عادل رشید) جمعیتہ علماء جھارکھنڈ کے ناظم تنظیم حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم قاسمی نے ایک پریس بیان جاری کر کہاکہ جمعیتہ علماء جھارکھنڈ کے صوبائی ششماہی نشست بروز اتوار 29 مارچ2026 بوقت 10 بجے بمقام مدرسہ دارالسلام سیملیا،راتو رانچی میں منعقد ہوگی۔اس اہم نشست میں رانچی کے بلاک سطح کے ذمہ داران کی شرکت ضروری ہے۔ساتھ ہی آئندہ صوبائی ششماہی مشورہ کس دن،کس تاریخ اور کس مقام پر منعقد کیاجائے یہ بھی طے کیا جائیے گا۔اس اہم نشست کی صدارت جمعیتہ علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی فرمائیں گے اور نظامت جمعیتہ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر فرمائیںگے۔لہذا ذمہ داران اور معزز اراکین سے شرکت کی اپیل ۔

Leave a Response