All India NewsBlogJharkhand NewsNews

دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی میں جلسہ تقسیم انعامات و سالانہ تعطیل

Share the post

آج بروز جمعرات بتاریخ 5 فروری 2026 مطابق 16 شعبان 1447 دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی میں سالانہ امتحانات مکمل ہونے کے موقع پر ایک جلسہ منعقد ہوا، جس کی صدارت مدرسہ کے ناظم جناب مولانا ضیاء الہدی اصلاحی صاحب نے کی ، اس جلسہ میں طلباء کے درمیان امتحان کا رزلٹ تقسیم کیا گیا۔‌ ساتھ ہی مختلف ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ سالانہ امتحان میں عربی چہارم سے محمد ارسلان ، محمد ریحان ، محمد شعیب اختر عربی سوم سے محمد راشد ، عبد الحفیظ، محمد التمش ، عربی دوم سے محمد مسرور ۔ محمد محمد ریحان عبدالحنان، تصدق حسن، عربی اول سے شارق انور ، شفیق انصاری، محمد تجمل، درجہ چہارم سے محمد سیف اللہ نور،حسنین انصاری، عبداللہ حسن۔ درجہ سوم سے ریحان انصاری ، درخشاں نور، زید انصاری، درجہ دوم سے ارسلان انصاری ، سمیہ پرویں ، شایستہ پروین، درجہ اول سے حفصہ سرور، زینب سرور ،سمیرہ فلک ، درجہ اطفال سے آلمہ ناز۔ افسر انصاری ، زینب پروین، اورودرجہ حفظ سے محمد نعمان، اسد انصاری اور منت اللہ نے بالترتیب امتیازی نمبرات کے ساتھ اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل ۔ اساتذہ نے ان کو مبارکباد پیش کی ، اور انعامات سے نوازا۔


اس موقع پر دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی کے صدر مدرس جناب مولانا جمشید عالم‌ندوی نے طلباء کو اپنی نصیحتوں سے نوازا۔ چھٹی کے دنوں کے تعلیم میں صرف کرنے اور لغویات سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ اخیر میں سالانہ امتحان کا اعلان ہوا۔ یہ تعطیل 7 فروری 2026 تا 29 مارچ 2026 جاری رہے گی ، 30 مارچ کو مدرسہ دوبارہ کھل جاۓ گا اور داخلہ کا آغاز ہوگا۔ والدین اپنے بچوں کے بہترین اور روشن مستقبل کے لئے 30 مارچ کے بعد فوٹو اور آدھار کارڈ کے ساتھ مدرسہ حاضر ہوکر داخلہ کرا سکتے ہیں ،

اس پروگرام‌ میں مدرسہ کے اساتذہ میں سے مولانا انعام الحق صاحب ندوی ۔ مولانا دلشاد صاحب ندوی۔‌ مولانا عبد الواحد صاحب ندوی ، مولانا عبد الجبار صاحب قاسمی، مولانا مطیع الرحمن صاحب ندوی۔ قاری سلیمان صاحب ، قاری منور حسن صاحب، ماسٹر توصیف عالم صاحب۔‌ماسٹر فیروز شیخ ، ماسٹر پرویز صاحب اور دور دراز سے آۓ ہوۓ گارجین و مہمانان موجود تھے۔ اخیر میں مدرسہ کے سکریٹری جناب مولانا شرف الحق صاحب ندوی کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Leave a Response