Ranchi JharkhandRanchi Jharkhand News

6 اکتوبر کو حج ہائوس رانچی میں تحفظ اوقاف کانفرنس کی تیاری زوروں پر

Share the post

علمائے کرام پر مشتمل ہو رہا ہے وفدکا ہنگامی دورہ ، ریاست کے مسلمانوں سے اجتماعیت کی اپیل
رانچی ( پی۔آر )وقف ترمیمی بل 2024کے نقصانات سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے غرض سے 6 اکتوبر 2024 بروز اتوار، بوقت 6 بجے شام (بعد نماز مغرب) حج ہائوس کڈرو، رانچی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ’’ تحفظ اوقاف کانفرنس ‘‘ ہونے جارہی ہے ۔ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے گذشتہ دنوںعلمائے کرام
کا ایک وفد حلقہ کانکے کادورہ کیا ، اس ضمن میں اورو گٹو، پیرو ٹولہ ، پٹھوریا، پترا ٹولی اور ارباکےحلقہ میں واقع مدارس کے اساتذہ ، دانشوران اور سماجی کارکنان سے ملاقاتیں کی اور ان کی خدمت میں دعوت نامے پیش کیا۔ اسی دوران سینئر کانگریسی لیڈر اور سماجی کارکن انوار احمد انصاری سمیت کئی اہم شخصیات کو بھی دعوت نامے دیئے گئے۔ ان حضرات نے اپنے ساتھ ساتھ اطراف و جوانب کے مسلمانوں کو بھی مذکورہ پروگرام میں شرکت اور اجتماعیت کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ منگل کو علمائے کرام کا ایک مؤقر وفد نے نگڑی ، اٹکی ، ٹانگر بسلی ، مانڈر ، بیجو پاڑا ، چانہو ، سونس ، بلسوکرا، پنڈری ، کوڑواور لوہردگا کا دورہ کیا۔ مختلف مساجد میں ان کے بیانات ہوئے اور موجود حضرات کو کانفرنس کے دعوت نامے پیش کیے گئے ۔
بحمدللہ !علاقے کے علما اور عام مسلمانوں نے اس وفد کا والہانہ استقبال کیا، اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ بورڈکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کی ہر آواز پر لبیک کہنے کا عہد و پیماں کیا گیا۔ اپنے بیانات میں کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی نےبار بار اعادہ کیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہنا ہماری اجتماعیت کی دلیل ہے۔ یہ وفد حضرت مولانا اصغر مصباحی امام عیدین و جنرل سکریٹری جمعیت علما جھارکھنڈ، حضرت مولانا قاری جان محمد مصطفوی ، قاضی شہر و امام و خطیب تسلیم مسجد ،رانچی اور ڈاکٹر یٰسین قاسمی پر مشتمل تھا۔

Leave a Response