All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جمشیدپور میں 34 ویں فقہی سیمینار کی تیاریاں عروج پر

Share the post

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تشریف آوری
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا 34 واں سہ روزہ فقہی سیمینار 8-10 نومبر کو عجوہ مال، جمشیدپور میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس میں ملک کے طول وعرض سے تقریباً 350 علماء وارباب افتاء تشریف لا رہے ہیں، فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تشریف لا چکے ہیں،

ان کے علاوہ مشاہیر علماء میں حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، حضرت مولانا عتیق احمد بستوی صاحب سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا وکنوینر دار القضاء، بورڈ، حضرت مولانا عبید اللہ اسعدی صاحب سکریٹری فقہ اکیڈمی انڈیا اور دیگر کے نام نمایاں ہیں، مقالہ نگار حضرات اور مدعوین خصوصی اکثر ریاستوں کی نمائندگی کررہے ہیں، اس سیمینار میں ان شاء اللہ مائیکرو فائنانس، ہیلتھ انشورنس، آنکھوں کے قرنیہ کا عطیہ، صنف مخالف کو آن لائن تعلیم وغیرہ پر بحث ہوگی

اور ان موضوعات کے ماہرین سے مشاورت اور تفہیم کے بعد اہم تجاویز طے ہوں گی۔
واضح رہے کہ حضرت موصوف کی سر زمین جھارکھنڈ کے ائیر پورٹ میں پرتاک استقبال بھی کیا گیا جس میں موجود رانچی کے موقر علماء شریک رہے

Leave a Response