دسمبرکو رامگڑھ میں ہونے والے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کی تیاری جاری۔
رامگڑھ:- مورخہ 26نومبر بروز اتوار10بجے دن کربلا میدان امواٹانڈ چینگڈمیں انجمن اصلاح المسلمین اموا ٹانڈ و چینگڈاو ہیہل کے زیر نگرانی ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کی ایک اہم مشاورتی نششت مولانا انور حسین قادری مہتمم گلشن رضا بھرکنڈہ کی صدارت میں ہوئی جسمیں پتراتو پرکھنڈ کے علمائے کرام و دانشوران قو و ملت کی کثیر تعداد میں حاضری ہوئی مٹینگ کا آغاز باضابطہ طور پر قاری قرآن حافظ مظہر حسین نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا خصوصی خطاب مفتی عبد القدوس مصباحی ، و مولانا حبیب عالم رضوی وحافظ بحر اللہ صاحب رضوی و حضرت مولانا صدیق القادری ابو العلائی نے فرمایاان علمائے کرام نے تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے و اس کی اہمیت و افادیت پر خوب خوب روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب محمد ظہیر انصاری صاحب سکریٹری ادارہ شرعیہ تحریک بیداری تیاری کمیٹی رامگڑھ نے بھی اپنے نیک مشوروں سے نوازا اور کہا کہ تحریک کے ذریعہ جوکام ہورہاہے حقیت میں اس وقت معاشرہ کو سخت ضرورت ہے ۔ واضح ہوکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس گزشتہ ایک سال سے محلہ وار بہار جھارکھنڈ بنگال اڑیشہ میں ہورہی ہے جس کے ساتویں مرحلہ کے درمیان 17/ دسمبر2023 9/ بجے دن سے راگڑھ ضلع کے امباٹانڈ کربلامیدان چینگڈاہیھل میں تحریک کاشانداراجلاس ہورہاہے جس کے مہمان خصوصی سابق ممبرآف پارلیامنٹ حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی ہونگے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی دیکھ ریکھ اور رہنمائ میں تیاریاں چل رہی ہیں۔اس موقع پر ضلع سے حضرت قاری امتیاز عنبر صاحب، جناب رئیس خان و واعظ الخان،رستم انصاری ،سجاد انصاری ، محب انصاری ، ساجد انصاری ، فردوس انصاری ، حفیظ الرحمن ، غلام مرتضیٰ ،مبارک ، آزاد انصاری ، جیرلی، عبد القیوم ، افضل انصاری ، شاہد انور، عاقب انصاری ، محمد اسلم ، قمر و خان ، پرو یز چینگڈا ، اجمول انصاری ، اورنگ زیب خان ، محمدعمران ، محمد عرفان ، محمد معظم ، محمد سہبول ، پیر محمد، غلام رسول، فخر الدین، محمد سلطان ہیہل اور بہت سارے اشخاص موجود رہے