جھارکھنڈ راجیہ حج سمیتی کے رکن مولانا تہذیب الحسن کی بیٹی کی شادی میں معزز لو گوں کی شرکت

رانچی ائیرپورٹ پرشیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری یعسوب عباس کااستقبال

رانچی:(عادل رشید) آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری یعسوب عباس سمیت شہر کے معززین حضرات حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیے۔ بزرگ عالم دین حضرت مولانا اسد رضا نے مہر فاطمی پرسید عادل حسین ابن سید ابرار حسین (مرحوم )وارانسی کا نکاح، سیدہ ایمن فاطمہ رضوی بنت حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام وخطیب مسجد جعفریہ رانچی جھارکھنڈ کے ساتھ پڑھایا۔ شادی کی تقریب فیلی سیٹی بینکویٹ ہال بڑا گھاگھرا ڈورنڈا رانچی جھارکھنڈ میں رکھی گئی۔ آے ہوئے سبھی مہمانوں کا استقبال جھارکھنڈ راجیہ حج سمیتی کے رکن حضرت مولانا سیدتہذیب الحسن رضوی ،سید فیضان حیدر، سید ندیم حسین رضوی نے کیا۔

شادی تقریب میں بہت سے معززین نے شرکت کی اور دعاؤں سے نوازا۔ شادی تقریب میں شہر کے تعلیمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، صحافتی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مرزا یعسوب عباس،مشہور عالم دین اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا قبلہ،بزرگ عالم دین اسد رضا پٹنہ،مولانا نیر گوپالپوری، مولانا اکرام پٹنہ، سماجی کارکن ڈولر صاحب،درجنوں ادارہ کے سرپرست سید شارخ حسن رضوی،فیروز عالم حسین آباد، مولانا کاظم بنارس، مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر مفتی عبداللہ ازہر قاسمی،

سینٹرل محرم کمیٹی رانچی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان، ڈاکٹر حلیم الدین،حاجی حلیم الدین، عبدالخالق ننہو، عبدالمنان،عقیل رضا ،جسیم رضوی، شجر مہدی مولانا کامران، مولانا علی عباس، مولانا معراج مہدی، مرحبا ہیومین سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید نہال احمد، ایڈوکیٹ اے علام،اورنگزیب خان، مولانا رضوان احمد قاسمی، ساجد عمر، اخبار کے ڈائریکٹر شارب خان،صحافی عادل رشید، اشرف حسین، اقبال فاطمی، ایس ایچ فاطمی، نقی امام رضوی، فراز عباس، سمیت سینکڑوں معززین نے دولہا دلہن کو دعاؤں سے نوازا۔









