فکری سمینار میں سابق ضلع پریشدعبدالحکیم کی شرکت یقینی: مفتی عبدالحسیب


رانچی: جھارکھنڈ سماجی و فکری فورم اور تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے زیر اہتمام 11 جنوری 2026 بروز اتوار حج ہاؤس کڈرو رانچی میں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک عظیم الشان فکری سیمینار منعقد ہونا ہے۔اسی سلسلے میں تحفظ ائمہ مساجد ومؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں فکری سمینار میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔آج اسی کڑی میں کرکٹا کے سابق ضلع پریشد عبدالحکیم سے ملاقات کر انہیں دعوت نامہ پیش کر سمینار میں شامل ہونے کی اپیل کی۔مفتی عبدالحسیب نے بتایاکہ ملاقات کے دوران عبدالحکیم نے نہایت سنجیدگی، خلوص اور خوش دلی کے ساتھ پوری گفتگو سنی۔ وفد نے انہیں باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا جسے انہوں نےقبول کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ان شاء اللہ میری حاضری ضرور ہوگی۔
اس ملاقات میں تنظیم کی نمائندگی ممتاز عالم دین تحفظ ائمہ مساجد مؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب ،ممتاز عالم قاری توفیق،تنظیم کے معاون محمد حکیم تھے۔ تحفظِ ائمہ مساجد و مؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب نےکہاکہ عبدالحکیم سابق ضلع پریشدبہت ہی نیک دل اور ہمدرقوم وملت ہیں۔ان سے جب ہم نے تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے پوری حمایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو کام کررہےہیں وہ قابل فخر ہے۔ائمہ مساجدومئوذنین کی تنخواہ میں اضافہ ہونی ہی چاہئے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دھیان میں رکھ کر ہی علماء کا تنخواہ دیا جانا چاہئے۔مفتی عبدالحسیب نے کہاکہ تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کےخصوصی ممبرعبدالحکیم صاحب کو بنایاگیا۔ جسے عبدالحکیم صاحب نے قبول کی۔
مفتی عبدالحسیب نے بتایاکہ عبدالحکیم صاحب اپنے والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے اپنے علاقہ کے مسجدکے مؤذن صاحب کی تنخواہ اکیلے دیتے ہیں اور اچھی تنخواہ دیتے ہیں۔شرکائے سیمینار سے اپیل تحفّظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کی جانب سے ریاست بھر کے معزز ائمہ کرام، علمائے دین، دانشورانِ شہر اور سماجی طبقے سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ 11 جنوری کے اس اہم فکری سیمینار میں شرکت فرما کر اجلاس کے وقار میں اضافہ کریں۔ تنظیم ہمیشہ اتحاد، بیداری اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر کام کرتی ہے، اور ہمیں کامل یقین ہے کہ اہلِ علم اپنی شرکت سے اس تاریخی پروگرام کو مزید مؤثر اور کامیاب بنائیں گے۔








