مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میں اختتامی و انعامی سالانہ پروگرام وتعلیمی مظاہرہ کا انعقاد


علم دین سے وابستگی نے قومِ مسلم کو ہرمحاذ پر کامیاب کیا:مفتی انور قاسمی
رانچی: مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا مڑما میسال میں بزم محمود اصلاح البیان کے زیر اہتمام اختتامی و انعامی سالانہ پروگرام و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔بزم محموداصلاح البیان کے تحت مسابقہ تلاوت، نعت وخطابت و تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرسہ کے مختلف شعبہ جات سے طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ ہٰذا کے طالب علممحمد توصیف الرحمن،عبدالمنان کی تلاوت سے کیا گیا۔نعت نبی عبدالواحد، عبدالحسیب،محمدف اکرم نے پڑھا۔اورنظامت کے فرائض انجام مدرسہ ھٰذا کے طالب علم احمد گریڈیہہ نے انجام دیا۔

مسابقہ میں حضرت مولانا صادق مظاہری،حضرت مولانا عتیق الرحمن قاسمی، حضرت مولانا علی حسین ندوی بطور حکم کی حیثیت سے موجود رہے۔مدرسہ اسلامیہ محمودیہ کے ناظم حضرت مولاناڈاکٹر عبدالجلیل قاسمی ندوی نےفرمایا کہ دنیا کے اندر کوئی بھی کام قرآن کریم پڑھنے پڑھانے سے بہتر نہیں ہے۔ بہتر وہی ہے جو قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے میں ہے۔مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اے لوگوں مدرسہ اور مدرسہ کےاساتذہ کی تعظیم ضروری ہے۔انہوں نےتعلیم کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ دینی تعلیم جہاں نعمت خداوندی ہے وہیں رحمت ربانی بھی ہے۔ جہاں ذریعہ برکت ہے تو وہیں باعث نجات اور وجہِ سربلندی ہے۔ اصل علم تو دینی تعلیم ہے،یہی علم ِدین انسان کو گمراہی سے ہدایت تک پہنچاتا ہے، تاریکی کے اندھیروں سے نکال کر نور ہدایت سے روشناس کرتا ہے،اسی علم دین سے وابستگی نے قومِ مسلم کو ہرمحاذ پر کامیاب کیا۔اس موقع پرحضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ ،حضرت مولانا مفتی ابو دائود قاسمی،محمد شمیم،مولانا انعام،حاجی شمشیر،مولانا شاکر اصلاحی نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں جن حضرات نے خاص طور پر شرکت کی ان میں محمد شمیم،مولانا انعام، مولانا شاکر، الطاف، اسروز،مولانا عبدالجلیل،مولانا رفیع الدین، مولانا شفیق، قاری طہ،مفتی شاہد، مولانا عتیق الرحمن، مولانا جاوید،مولانا علی حسین ندوی، مفتی ساجد، حافظ اصفر،سمیت کئی لوگ موجودتھے۔








