All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مسلمان خود کو صدق و امانت کی صفات سے متصف کریں : قاضی محمد انظار عالم قاسمی

Share the post

دارالقضاء چتر پور ضلع رام گڑھ جھارکھنڈ میں منعقد خصوصی نشست میں علماء ائمہ و ذمہ داران کے اظہار تاثرات

امارت شرعیہ کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے حقوق، شریعت کے احکام اور اسلام کے وقار کو قائم اور محفوظ رکھتے ہوئے ، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہندستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ صلح وآشتی کا برتاؤ، ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کا جذبہ پیدا کرنا، ایک دوسرے کی جان ومال، عزت و آبرو کا احترام پیدا کرنا اور فرقہ وارانہ تعصب ومنافرت کو دور کرنااور ایک امیر کی ماتحتی میں زندگی گذارنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا قاضی محمد انظار عالم قاسمی صدر قاضی شریعت مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ نے اپنے خطاب میں کیا۔ واضح رہے کہ حضرت قاضی صاحب ان دنوں جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں نئے دار القضاء کے قیام کے سلسلے میں دورہ پر ہیں، جہاں نئے قائم ہونےوالے دار القضاء کے لئے جگہ کی تعیین اور جائزہ کا کام کیا جا رہا ہے، وہیں قبل سے قائم دفتردار القضاء امارت شرعیہ کے کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اسی سلسلہ میں حضرت قاضی صاحب کا دفتر دار القضاء امارت شرعیہ چتر پور ، ضلع رام گڑھ بھی جانا ہوا، جہاں مقامی لوگوں نے حضرت قاضی صاحب کا پر زور استقبال کیا ، اور ایک استقبالیہ نشست بھی رکھی گئی ۔ قاضی صاحب نے دفتر کے جائزہ کے بعد فرمایاکہ الحمد مولانا کلیم اللہ مظہر قاسمی صاحب قاضی دار القضاء امارت شرعیہ چتر پور، دارالقضاء کے کاموں کو بحسن وخوبی انجام دے رہیں، مقامی علماء اور ائمہ کرام اور معززین نے بھی دفتر دار القضاء امارت شرعیہ چتر پور کے کاموں سے سراہتے ہوئے قاضی شریعت مولانا کلیم اللہ مظہر قاسمی کی تعریف کی۔مولانا قاضی محمد انور قاسمی صاحب قاضی شریعت دا رالقضاء امارت شرعیہ رانچی جھارکھنڈ نے قضاء کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امارت شرعیہ کے تحت مختلف شعبے کام کر رہے ہیں، ان میں ایک اہم شعبہ دار القضاء ہے ، دار القضاکے ذریعہ مسلمانوں کے باہمی جھگڑے بالخصوص طلاق،خلع، فسخ نکاح وراثت وغیرہ کے معاملات حل کئے جاتے ہیں۔آپ اپنے معاملات کو دار القضاء کے ذریعہ حل کرائیں ، جہاں انشاء اللہ کم وقت اور کم خرچ میں آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ مولانا کلیم اللہ مظہر قاسمی صاحب قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ چتر پور ضلع رام گڑھ جھارکھنڈ نے استقبالیہ پیش کئے انہوں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں فرمایا کہ کہ امارت شرعیہ الحمد بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے اکثر اضلاع میں امارت شرعیہ کام کر رہا ہے، ان صوبوں میں اب تک اکانوے دار القضاء قائم ہو چکے ہیں، حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ وسجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کا ارادہ ہے کہ ہر مرکزی مقام یا ہر ایک لاکھ کی آبادی پر امارت شرعیہ کا دار القضاء ہو تاکہ مسلمانوں کے لئے انصاف کاحصول آسان ہو سکے ، اور مسلمان اپنے معاملات کو شرعی طور پر حل کر ا سکیں۔ واضح رہے کہ امارت شرعیہ کا ایک وفد قاضی محمد انظار عالم قاسمی کی قیادت میں جھارکھنڈ کے مختلف مقامات میں نئے دار القضاء کے قیام اور قبل سے قائم دار القضاء کے کاموں کاجائزہ لینے کے لیے پہونچا ہے،اس وفد میں مرکزی دفتر سے مولانا عارف قاسمی تربیت قضاء کے علاوہ مقامی علماء وائمہ شامل ہے، اس نشست میں مقام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مفتی صلاح الدین صاحب امام وخطیب جامع مسجد چتر پور نے کہا کہ چترپور دارالقضاء آمد و رفت ہوتی رہتی ہے یہاں کے کاموں کو دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے پورے وثوق سے میں کہ سکتا ہوں کہ الحمدللہ یہاں کا کام بہت اطمینان بخش ہے لوگوں میں یہ دفتر اپنے کاموں کے تناظر میں اعتماد کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے جو افراد ملی سماجی پنچایتی سطح پر کام کرتے ہیں ان سے اپیل کروں گا کہ وہ ایسے کاموں سے گریز کریں جو دارالقضاء کے نظام کو متأثر کرے مل کر اسی نظام کو فروغ دیں۔ اخلاق اللہ صاحب سکریٹری جامع مسجد چتر پور نے کہا کہ چترپور کی عوام کی ایک بڑی ضرورت کی یہ دارالقضاء تکمیل کررہا ہے، مفتی شمیم اختر قاسمی مقدس مسجد چتر پور نے کہا دارالقضاء کے عملہ کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اسکے نظام کو فروغ دینے میں اپنی سطح سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔،ماسٹر احسان الحق صاحب صدر مسجد بلال نے کہا کہ یہ دارالقضاء اپنے مقاصد میں سرگرم عمل ہے آتے جاتے دیکھتا ہوں استفادہ کرنے والوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے، حافظ اسد اللہ سابق وارڈ ممبر نے کہا کہ ہم نے جب بھی دارالقضاء سے مدد طلب کی ہماری بروقت مدد کی گئی۔ مولانا عمران قاسمی مہتمم مدرسہ تجوید القرآن چتر پور ،حافظ امان اللہ صاحب مہتمم جامعہ ابو ہریرہ ،مفتی ابوذر قاسمی مسجد ابوبکر مائل،مولانا تنویر قاسمی مسجد آمنہ مائل ،حافظ صغیر احمد مہتمم جامعہ عربیہ مائل ،الحاج محمد ہاشم صاحب سکریٹری چھوٹی مسجد مولانا توحید صاحب مسجد قبا بڑکی پونا،مولانا مجیب اللہ مظاہری انصار مسجد ،ماسٹر سلیم خان بلال نگر، حاجی خورشید احمد بلال نگر، مولانا نجیب اللہ قاسمی بلال مسجد،حافظ حسنین احمد صاحب،حبیب اللہ صاحب صدر مسجد عائشہ ،منہاج الاسلام رام گڑھ وغیرہ پیش پیش رہے اور امارت شرعیہ کے کاموں کو سراہا۔ اخیر میں مولانا صلاح الدین مظاہری صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پو پہونچی ۔

Leave a Response