Blog

وزیر فلاح حفیظ الحسن نے کیا شہر قاضی و میرج بیورو آفس کا افتتاح

Share the post

کسی کا رشتہ لگانا بھی عبادت: حفیظ الحسن

رانچی: رانچی ضلع کے ہر دل عزیز اور جانے مانے شہر قاضی مفتی محمد قمر عالم قاسمی جو مدرسہ حسینیہ رانچی کےمسند افتاء و تدریس پر فائز ہیں اور حواری مسجد کربلا چوک رانچی کے بے باک خطیب ہیں۔ آج وہ جامع مسجد کڈرو حج ہاؤس کے سامنے اپنے نئے آفس سے کام کاج شروع کر دیا۔ اس آفس کا افتتاح جھارکھنڈ سرکار کے وزیر فلاح وبہبود جناب حفیظ الحسن انصاری کے ہاتھوں ہوا۔

وزیر فلاح حفیظ الحسن انصاری نے کہا کہ ایک ہی آفس میں شہر قاضی و میرج بیورو و انٹیریئر ڈیزائن کے کام آسانی کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا رشتہ لگانا بھی عبادت ہے۔ وہیں شاہ ریزیڈنسی کے ڈائریکٹر شاہ عمیر نے کہا کہ چونکہ شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی کا مکان سرنا ٹولی کڈرو میں ہے۔ لوگوں کو رجسٹرڈ میرج سرٹیفکیٹ لینے اور شہر قاضی سے ملاقات کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ دوست و احباب اور لوگوں کے اصرار پر شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی نے اپنے آفس کو گھر سے باہر لانے کا فیصلہ کیا۔ جس کا ائمہ، علماء، خطباء دوست، واحباب نے استقبال کیا۔ اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

مفتی محمد قمر عالم قاسمی نے کہا کہ ایک ہی آفس سے انشاءاللہ تعالیٰ کئی طرح کے کام ہوں گے۔میرے منجھلے بیٹے عزیزم حسان اسی آفس میں انٹیریئر ڈیزائن اور مکان کی تعمیر سے متعلق جملہ پروگرام کو انجام دیں گے۔ ساتھ ہی میرج بیرو کے کام کو بھی دیکھیں گے۔ گھر کے ڈیزائن، گھر کا نقشہ بنانا، پلاننگ اور مناسب و بہتر قابل اعتماد رشتے کے لیے بھی آپ لوگ رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر حضرت مولانا قاری احسان، مولانا انصاراللہ قاسمی، شاہ عمیر، حافظ افروز سابق مددس مدرسہ حسینیہ کڈرو، حافظ فیروز نوری، حافظ منیر عالم، حافظ سعید فاروقی تنظیم و سابق طالب علم مدرسہ حسینیہ، قاری اخلد، قاری اسعد حسین، قاری رضوان، قاری الیاس، قاری اسرائیل، قاری عبدالماجد، قاضی مشتاق، ماسٹر اطہر، مفتی اظہر الدین، قاری شکیل، مولانا انس امام و خطیب مسجد جیلانی،

مولانا فاروق قاسمی امام مسجد نورانی ہرمو ازاد ہند نگر، مولانا ساجد امام مسجد حمزہ، مولانا عرفان اللہ امام مسجد طیب، مولانا محمد فاروق خطیب مسجد حرا، حافظ زبیر امام مسجد حرا، حافظ حذیفہ امام انبیاء مسجد نالا روڈ، مولانا شعیب اختر شہر قاضی امام و خطیب مسجد عرفات اروندونگر، حاجی مقید صدر جامعہ حسینیہ کڈرو،

حاجی عبدالرحیم صدر جامع مسجد کڈرو، سجاؤدین، علیم الدین، سلطان قاضی جامع مسجد کڈرو، حاجی حنیف، حافظ الحسن صدر انصاری پنچایت کڈرو، لطیف احمد ممبر عاملہ انجمن اسلامیہ رانچی، انجینیئر عبدالحلیم رسالدار نگر ڈو رنڈا، اکرام الحسن پنداگ رانچی شامل ہوے اور مبارک باد پیش کی۔

Leave a Response