Blog

وزیر تعلیم بیدھناتھ رام سے ملے مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کا وفد

Share the post

منظور شدہ 46 مدارس اور 36 سنسکرت اسکولوں کو بہار کے طرز پر تنخواہ کی مد میں گرانٹ دینے کا مطالبہ

رانچی، جھارکھنڈ حکومت کے وزیر تعلیم بیدھناتھ رام جی سے آج 12 جولائی 2024 کو مولانا مصطفی قاسمی کی صدارت میں جھارکھنڈ مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کے ریاستی سطح کے وفد نے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اور وزیر کو پھولوں کا گلدستہ دیا اور وزیر بننے پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ مدرسہ سنسکرت شکچھک سمنوے سمیتی کی طرف سے وزیر کو ایک مطالبہ خط بھی سونپا گیا۔ جس میں لکھا ہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں منظور شدہ 46 مدارس اور 36 سنسکرت اسکولوں کو بہار کی طرز پر تنخواہ کی مد میں گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بہار اسٹیٹ سنسکرت اسکول ضابطہ قانون 1976 اور مدرسہ ضابطہ قانون 1980 میں ایک پروویژن ہے کہ منظوری کے بعد ریاستی حکومت ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہ میں گرانٹ دے گی۔

مولانا مصطفیٰ قاسمی نے کہا کہ وزیر تعلیم نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کی مثبت یقین دہانی کرائی۔ اور کہا کہ ہم اس پر جلد کام کریں گے۔ وفد میں مولانا مصطفیٰ قاسمی، عبدالوہاب، منو کمار پانڈے، بھاگیرتھ پرساد رام، حافظ ساجد اللہ، گنجن کمار، فہیم اختر، سراج الدین، شبیر حسین سمیت درجنوں اساتذہ موجود تھے۔

Leave a Response