All India NewsBlogJharkhand News

آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ کے صدر بنے مولانا ڈاکٹرعبیداللہ قاسمی

Share the post

رانچی:(عادل رشید)لکھنؤ کےپریس کلب میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ اور علماء بورڈ کی مشترکہ اجلاس منعقد ہوئی۔جس کی صدارت یوپی ریاسی صدر صلاح الدین صاحب نے کی اور نظامت حضرت مولاناعبدالرقیب قاسمی نے کیا۔اس اجلاس میں آل انڈیا مسلم محاذ کے صدر پرویز حنیف اور کارگزار صدریونس ،شارق ادیب،جھارکھنڈ کے ریاستی صدر ابو سعید انصاری،مرکزی ایڈوائزری کمیٹی کے عبدالجبار انصاری، رانچی جھارکھنڈ کے نامور عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی اور دیگر کئی بڑے معززین شامل ہوئے۔

اس اجلاس میں یوپی،اندھرا پردیش،بنگال،بہار،جھارکھنڈ سمیت12 ضلع کے نمائندے شامل ہوئے۔ آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ اور آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نےمتفقہ طور پریہ فیصلہ لیا کہ جھارکھنڈ کے نامور عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی صاحب کو آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ کا صدر منتخب کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ مولانا قاسمی صاحب اس ذمداری کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔واضح ہوکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے کوئی ٹکرائو نہیں ہے۔جیسے جمعیت علماء،مسلم مجلس مشاورت، اور علماء کی دوسری ریاستی و ملکی تنظیمیں ہیں۔اسی طرح آل انڈیا پسماندہ علماء بورڈ بھی ایک تنظیم ہے۔مذکورہ جانکاری مرکزی ایڈوائزری کمیٹی کے سرگرم رکن عبدالجبار انصاری نے دی ہے۔

Leave a Response