Ranchi Jharkhand News

جلسہ تعزیت و مجلس عزاء آج

Share the post

رانچی: رئیس جمہوری اسلامی ایران مولانا سید ابراہیم رئیسی صدر ایران وزیر خارجہ سمیت ایران کے سبھی شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی جلسہ و مجلس عزاء کا اہتمام انجمن جعفریہ رانچی کی جانب سے مسجد جعفریہ رانچی میں 23 مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء کیا جا رہا ہے۔ جس میں مقررین اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر مجلس عزاء کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفریہ رانچی خطاب کریں گے۔ اور عظمت شہادت پر روشنی ڈالیں گے۔ تمام دانشوران قوم و ملت سے شرکت کی گزارش ہے۔

Leave a Response