اسوہ حسنہ کو زندگی کانمونہ بنائیں مسلمان مرد،خواتین۔مولاناقطب الدین رضوی
پھٹکل ٹولی میں 37 واں تحریک بیداری اجلاس بحسن وخوبی ختتام پزیر
رانچی:- ۲۸/ صفر المظفر ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۵/ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز جمعہ مبارکہ ، بوقت بعد نماز عشا،بمقام جامع مسجد پھٹکل ٹولی ، رانچی ، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی، علماے اہل سنت اور سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی نگرانی میں ، مولانا ڈاکٹر دل دار حسین مصباحی کی صدارت میں اور “انجمن اصلاح المومنین”کے زیر اہتمام “تحریک بیداری اجلاس” کا عظیم الشان اور تاریخ ساز تبلیغی ، دعوتی اور اصلاحی پروگرام منعقد ہوا اور اہل سنت کے معمول کے مطابق تلاوت قرآن مقدس سے پروگرام کا آغاز ہوا جس میں (۱) مولانا تابع عالم شیدا پلاموی (۲) حافظ عبد المبین نازش رانچوی (۳) مولانا شاداب منظر کی اچھی نعت خوانی ہوئی۔
یکے بعد دیگرے درج ذیل علماے اہل سنت نے اپنی مفید اور اصلاحی گفتگو کی:
(۱) مفتی محمد جمیل احمد مصباحی نے اپنی شان دار اصلاحی تقریر کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ(۱) عورتیں اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور اگر نکلنے کی ضرورت پڑجائے تو پردہ کرکے نکلیں ، بے پردہ نہ نکلیں ، خود بھی پردہ کریں اور اپنی بچیوں سے بھی پردہ کرائیں ، اپنی عزت کا خیال رکھیں اور اس کی حفاظت کریں (۲)دینی تعلیم پر توجہ دیں ، یہاں ہونے والے عورتوں کے اجتماع میں خود بھی شریک ہوں اور اپنی بچیوں کو بھی شریک کریں اور اس کے ذریعے خود بھی علم دین حاصل کریں اور اپنی بچیوں کو بھی علم دین سے آراستہ کریں (۳) مفتی صاحب نے تمام مردوں ، عورتوں اور نوجوانوں کو نصیحت کی کہ نہ جہیز لیں ، نہ دیں اور نہ جہیز لینے دینے کا سبب بنیں ۔
(۲) مولانا غلام فاروق مصباحی نے اپنی عمدہ اور دل کش تقریر میں بیان فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالی نے مردوں کو عورتوں پر حاکم بنایا ہے ، مگر آج کل لوگوں کے حالات بدل گئے ہیں اور عورتیں مردوں پر حاکم بن گئی ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے گھر تباہ و برباد ہوتے جارہے ہیں اس لیے ہمیں سدھرنے اور اپنی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔
(۳)اپنے سینے میں قوم و ملت کا درد رکھنے والے ، ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قطب الدین رضوی صاحب نے اپنی جان دار اور شان دار تقریر میں پیغام دیا کہ (۱) علماے اہل سنت نے ہر جگہ اپنی کوشش کی اور اپنا دین اور اپنا ملک بچانے کے لیے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں جیسے گورے لٹیروں سے ملک آزاد کرانے کے لیے مجاہد آزادی ، بطل حریت علامہ فضل حق خیرآبادی نے جہاد کا فتوٰی دیا اور ان کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے اور عوام کی قیادت کرتے ہوئے علماے اہل سنت ملک آزاد کرانے کے لیے آگے آتے ہیں اور اپنی قربانی پیش کرتے ہوئے بالآخر ملک آزاد کرادیتے ہیں ۔ رانچی کے علما بھی عوام اہل سنت کی اصلاح کرنے کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں (۲) رسول گرامی وقار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کی نظر عنایت پڑجاتی ہے تو ایک نوجوان عیسائیوں کے قبضے اور قید میں ہونے کے باوجود ، اپنی جان کا خوف کیے بغیر عیسائیوں کو دنداں شکن جواب دیتا ہے کہ تم لوگ میرا ہاتھ کاٹ سکتے ہو ، پاؤں کاٹ سکتے ہو ، زبان کاٹ سکتے ہو ، میرا پورا وجود چیر سکتے ہو اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرسکتے ہو کیوں کہ میرے جسم پر تمھارا قبضہ ہے ، مگر میرا دل تو رسول کریم کا دیوانہ ہے اور اس دل پر میرے آقا کا ہی قبضہ ہے اور رہے گا ، ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے آقا سے ایسی ہی محبت کریں اور عقیدت رکھیں ۔
بعدہ مولانا ڈاکٹر تاج الدین صاحب نے تحریک کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے اس کے مفید اثرات پر روشنی ڈالی اور اس میں شامل ہونے اور اس کی بہتری کے لیے کام کرنے کی دعوت دی ۔
مولانا ڈاکٹر دل دار حسین مصباحی اور مفتی عاقب جاوید مصباحی نے پھولوں کا مالا پہنا کر تمام علماے اہل سنت کا استقبال کیا اور تشریف لانے والے تمام علماے کرام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تحریک کی ترقی و کام یابی کے لیے کلمات خیر بھی کہے ۔
اجلاس کو مولاناعابدرضا، مولاناغلام فاروق مصباحی، مولانا محمد عالم، مولانامسعود فریدی شہرقاضی، مفتی جمیل احمدمصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مفتی محمدشمس تبریزنعیمی، مولانامفتی صدام حسین رضوی، مولاناآفتاب ضیا، نے بھی خطاب کیاجبکہ مولاناشیرمحمدقادری، قاری تابع عالم شیداپلاموی، حافظ عبدالمبین نازش رانچوی، قاری نور عالم، منظرشاداب، ریحان رضاوغیرہ نے نعت پاک پیش کیا تحریک بیداری اجلاس پھٹکل ٹولی میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ تقریبا 52 علماء کرام وائمہ مساجد کی پروقار موجودگی رہی جن میں خصوصا متذکرہ اسماء گرامی کے علاوہ قاری ایوب رضوی،مولانامسعود فریدی شہرقاضی، مولاناآفتاب ضیاقادری، مولانادانش رضا، مولاناغلام حسین حبیبی،مولاناڈاکٹردلدار حسین مصباحی، مولاناصابر حسین،مولانامحمدعالم رضوی، مولاناشمشادمصباحی، حافظ وقاری ہاشم رضا، حافظ تبارک حسین، قاری نصراللہ، قاری طاہرقادری، مولانانورعالم، حافظ رحمت علی، قاری شمس الحق، حافظ مبارک حسین، مولاناکلیم الدین مصباحی، حافظ شعبان علی، مفتی عاقب جاوید،مولاناعباس رضوی، مولاناالحاج شمیم اخترحبیبی، مولانااشفاق عالم، مولاناسجاد نعیمی، قاری غلام سرور، حافظ مبارک، حافظ انعام الحق، مولانااخترثانی، مولانااقبال راہی، حافظ منصور، قاری منور، حافظ امروز، قاری سلطان احمد، حافظ خلیل کے اسماء گرامی شامل ہیں، جلسہ کوکامیاب بنانے میں محمدرفیق، محمد قمرالحق رضوی اور نوجوانان پھٹکل ٹولی وغیرہ نے اہم کردار نبھایا اجلاس صلوۃ وسلام اورقاری محمد ایوب رضوی کی رقت انگیز دعا پر اختتام پزیرہوااس اہم خبر کی اطلاع مولاناشمشاد مصباحی نے دیا