چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔امارت شرعیہ رانچی
دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی نے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کااہتمام کرنا دینی فریضہ ہے اس لئے کہ اس پر بہت ساری دینی عبادتوں کی بنیاد ہے ، عام طورپرلوگ چاند دیکھنے کااہتمام نہیں کرتے اور جولوگ دیکھتے ہیں وہ بروقت شہادت نہیں دیتے ،جس کی وجہ سے رویت ہلال کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے ۔ اس طرح کے حالات سے ممکنہ حد تک بچنے اور رویت ہلال کے نظام کو زیادہ سے زیادہ فعال، مربوط ومستحکم اوربہتربنانے کے لیے بہار، جھارکھنڈ، اڈیسہ اور بنگال کے مختلف شہروں ، قصبوں اور علاقوں میں امارت شرعیہ کی طرف سے اِکانوے(۹۱) مقامات پردارالقضاء اورامارت شرعیہ کے ذیلی دفاتر نیزہزارں بستیوں میں امارت شرعیہ کی ذیلی تنظیمیں قائم ہیں اوروہاں نقباء متعین ہیں جو چاند دیکھنے کے بعد اس کی شہادت لینے کا انتظام کرتے ہیں ، بہرحال مورخہ ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء روزسوموار کوماہ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھ کی انتیس تاریخ ہے اور قمری ماہ کی انتیس تاریخ کو آئندہ مہینے کا چاند نظر آنے کا امکان رہتا ہے اس لئے تاریخ مذکور کو ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۵ھ کے چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں اور جب چاند نظرآجائے تو دوسروں کو بھی دکھلائیں اور بلاتاخیر اس کی شہادت مقامی ذمہ دار علماء وقضاۃ کے پاس حاضر ہوکر دیں اور مندرجہ ذیل فون اور موبائل نمبرات کے ذریعہ رابطہ قائم کریں۔ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ۔
0612-2555351-2555014-2555668-9334127964-9430035947
9431878184-9709807646-9471867660-9801877662-9431619558-9939796296-
7488402471-8540891038-9472077552-8298651630
دار لقضاء امارت شرعیہ رانچی ۔9430113833, 9798506704
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اپنی سہولت کے اعتبار سے صوبہ جھارکھنڈ میں موجود امارت شرعیہ کے مندرجہ ذیل دیگر دفاتر میں بھی شہادت دے سکتے ہیں اور رابطہ کرسکتے ہیں – دارالقضاء امارت شرعیہ جمشید پور ٹاٹا-9334617212,9534741637-،دارالقضاء امارت شرعیہ دھنباد ۔9835598327-8936812883۔دارالقضاء امارت شرعیہ گورگاواں گڈا ۔7667112517 ۔دارالقضاء امارت شرعیہ گریڈیہہ ۔8210258172-8809490394 ۔دارالقضاء امارت شرعیہ جامتاڑا ۔ 8969538840-9934358440۔ دارالقضاء امارت شرعیہ چترپور ۔ 9955269514۔دارالقضاء امارت شرعیہ ہزاری باغ ۔ 8294814338۔دارالقضاء امارت شرعیہ کوڈرما ۔8507825390,9934149491۔ دارالقضاء امارت شرعیہ بوکارو ۔ 7004516070,7549295314۔دارالقضاء امارت شرعیہ سمڈیگا۔.7903474891دارالقضاء امارت شرعیہ لوہردگا ۔ 9304809887,9997715370 ،دارالقضاء امارت شرعیہ صاحب گنج ۔9932869500۔دارالقضاء امارت شرعیہ مدھوپور دیوگھر۔8126580348دارالقضاء امارت شرعیہ سیسئی گملا7895061994.
مفتی محمد انور قاسمی نے مسلمانوں خصوصاً علماء ، ائمہ، تگ روئیت ہلال سے متعلق ذمہ دار حضرات سے گزارش کی ہے کہ پوری دینی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ آس پاس گاؤ ں ، محلوں اور بستیوں سے صحیح صورت حال معلوم کرکے دارالقضاء کو مطلع کریں ۔