Blog

اقتداریافتہ دھیان دیں! تحریک بیداری کوئ جلسہ نہیں ایک انقلابی طوفان ہے: مولانابلیاوی

Share the post

صوبہ جھارکھنڈمیں مسلمانوں کے حقوق کی زبردست پامالی ہوئ ہے : مولاناقطب الدین

عالم جب بگڑتاہے تو ایک زمانہ کوبگاڑدیتاہے انہیں سنبھال کررکھناایک ضرورت : مفتی مجاہدحسین

مسلمانوں کے لوہے کی تلوار کامقابلہ آسان ہے لیکن كردارکامقابلہ آسان نہیں ہے: مولاناسیف اللہ علیمی

جنگ لڑائ سے نہیں پڑھائ سے بھی ہوتی ہے،مفتی غلام حسین ثقافی نائب قاضی

ضلع ڈالٹن گنج جھارکھنڈ(20/دسمبر2023ء)

مسجدوں میں مصلی بچھا کر اللہ اللہ کر کے ولی بننا آسان ہے مگر میدان میں اتر کر نسلوں کے تحفظ کا محافظ،اورتابناك مستقبل کی جنگ کرنا بہت مشکل ہے۔مذکورہ باتیں قائدتحریک،غازی ملت حضرت علامہ مولاناغلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ نےاپنے آفاقی بیان میں کہیں انہوں نے مزیدکہاک ہردرخت کےمقدر میں پتھر نہیں ہوتا ہے پھلداردرخت پرہی پتھرچلتاہے۔کہاکہ ہم پربھی خوب پتھرچلتے ہیں بلیاوی نے کہاکہ پتھر چاہے جتنا مارناہے مارلو،ہم قوم کوپھل دیتے ہی رہیں گے۔قوم کے لیے میدان میں اترتے رہیں گے۔مشورہ بانٹیں قائد تحریک نےاپنی قوم کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیر اور نقدی رقم لینے کی لعنت غریبوں کے چھپروں سے نہیں نکلی ہے امیروں کی حویلی سے نکلی ہے۔جب امیروں نے شروع کیا ہے تو وہی اسے بند کریں۔بلیاوی نے کہاکہ شادیوں کےپیسے کو بچا کربچوں کی تعلیم میں لگاو۔اپنے افاقی بیان میں اپنی قوم کو جھنجھوڑنے ہوئے کہا کہ آپ کے مستقبل کی جنگ کوئ دوسرا نہیں لڑےگاأپ کوہی لڑناہوگا.لالو،راہل نہیں لڑیں گے زخم اپ کو لگا ہے توا آپ کودوا خود ڈھونڈنا ہوگا.
انہوں نے جیل كی سلاخوں میں قید نوجوانوں کے حوالہ سے کہا کہ اگر ان کا جرم ثابت ہو گیا ہےتواسے سولی پرچڑھا دیجیے ہم ان کی لاش تک نہیں لیں گے اگر مجرم نہین ہین تو باعزت بری کروتاکہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ زندگی گزار کر سکے۔ نسلیں تباہ ہونے سے بچ جائے۔مولانابلیاوی نے کہا کہ مسلمان غریبوں سے امتحان لینابندکیجئے۔یادرکھین کہ انقلاب کا سورج غریبوں کے چھپر سے ہی نکلا ہے قائدتحریک نےسیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے 75/سال ہم نے دیا ہے پانچ سال مسلمانوں کو دے دیجیے 24 گھنٹے میں جو قوم پورے شہر کا نقشہ بدل سکتی ہے،پانچ سال میں یہ قوم پورے ملک کا نقشہ بدل دے گی۔انہوں نے أخرمیں کہاکہ معاشرہ کی اصلاح کیجئے ہمیں آواروں کاباغیچہ نہیں چاہئے بلکہ مصطفی کاگلشن چاہئے۔
صوبہ جھارکھنڈ کی عبقری شخصیت حضرت مفتی مجاہدحسین الہآباد نے کہاکہ بھلائی کاحکم دینابرائ سے روکنامسلمانوں کی ذمہ داری ہے مزیدکہاکہ ایک عالم زمانہ کوسدھاردیتاہےمگرجب ایک عالم بگڑتاہے توزمانہ بگڑجاتاہے۔ایک حاکم پوری رعیت کوسنوارلیتاہے۔لیکن بگڑاہواحاکم پوری رعیت کوبگاڑدیتاہے۔
معاشرہ کی برائیوں میں یہ بھی ہے کہ جہیزعام ہے،زمینیں بک رہی ہیں، بیٹیوں کا وقار ختم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ جہیزلینے کارواج ختم کریں۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کےناظم اعلی حضرت مولاناقطب الدین رضوی نے قرارداد پیش کرتے ہوئےکہاکہ یہ ہماری سرکارسے انیس ایجنڈے کی تکمیل کامطالبہ ہے۔عوامی سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ قوم کی انقلابی أوازہے ہم اپنے مستقبل کے تحفظات کے لئے جیل بھرنے کوبھی تیارہین،کب تک ہماری قوم کوچندٹکے کامجسمہ سمجھاجاتارہے گا.اس وقت ہماری قوم ہربچہ بیدارہوچکاہے۔سمجھ میں اتاہے تو سمجھ لیں،پھرسمجھنے کاموقع نہیں ملنے والا.أبادی کے اعتبارسے اقتدار وملازمت میں سرکار حصہ داری کویقینی بنائے۔
مشہور خطیب مولاناسیف اللہ علیمی کلکتہ نے شادیوں میں فضول خرچی کے سدباب اور باراتیوں کوکم کے حوالہ سے جامع گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی کارڈ میں یہ نوٹ ضرور لکھیں کہ جو نمازی ہو وہی باراتی میں شامل ہو انہوں نے اس پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی ڈھول باجا فضول خرچے ہونے والے پیسے کو جمع کریں اور ایک کو قائد بنا لیں پانچ سالوں کے اندر اندر ہر گاؤں میں اسکول بھی ہوگا مدرسہ بھی ہوگا۔آخرمیں کہاکہ مسلمانوں کے لوہے کی تلوار کامقابلہ ا سان ہے لیکن کردار كردارکامقابلہ ا سان نہیں ہے۔
مولانا سیدرضی ڈاالٹن گنج نےاپنےبیان میں کہا کہ راستے کا نقشہ سے بھی مسلمان پہنچاناجاتاہے۔راستہ بتاتا ہے کہ اس سے مسلمان گزرا ہے انہوں نےکہاکہ راستہ سے کانٹاہٹاکرپھول بچھانا اسلام کاپیغام ہے۔تحریک راستے سے ہرکانٹوں کوبچھائے گی۔
حضرت مولانا ڈاکٹر عبداللہ احقرالقادری نے کہا کہ ہرنااتفاقیون کوختم کرے گی یہ تحریک،خانقاہ اوردرسگاہ کاایک سنگم ہوگا.ادارہ شرعیہ جماعتی آواز ہے۔جوپورے ملک کی نمائندگی کررہاہے۔
مفتی غلام حسین ثقافی نائب قاضی ادارہ شرعیہ پٹنہ الہند نے اپنے بیان تحریک بیداری کے تعلیمی ایجنڈوں پربڑی جامع گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دس سے زائد ایجنڈوں کاتعلق سے ہے یہ اس بات کی غمازی کررہاہے کہ جنگ لڑائ سے نہیں ہوتی ہے پڑھائ سے بھی ہوتی ہے۔جب قوم پڑھتی ہے تب بولتی ہےجب بولتی ہے توآواز بنتی ہے جب آواز نکلتی ہے توتحریک بنتی ہے جب تحریک چلتی ہے توانقلاب بنتاہے جب انقلاب بنتاہے تب اقتدارکاقلم چلتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ انسان بننے کےلئے علم کاہوناضروری ہے علم سے دماغ بھی بڑھتاہے اوردل بھی بڑاہوتاہے۔اس لئے تعلیم کے میدان میں اتنااگے بڑھئے کہ جاہل نہ کہے کہ عالم ہے،ان پڑھ نہ کہے کہ پڑھالکھاہے بلکہ پڑھالکھاکہے کہ یہ پڑھالکھاہے۔کنٹرکشن کامالک نہ کہے یہ انجینئرہےبلکہ اچھا انجینئرکہے کہ واقعی اچھاانجینئرہے۔مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی نے کہا کہ ہمیں تعلیم پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے اور نوجوانوں سے کہا کہ نشہ خوری کو چھوڑ دیں اور اپنے پیسوں کو اپنے کی تعلیم پر صرف کریں.شعراء کرام میں انقلاب آفرین شاعرجناب الحاج دلکش رانچوی،شاعرشعلہ سبطین عظیم آبادی،شاعرتحریک جناب توقیررضاالہ،شاعراسلام جناب عبدالسلام کوثر اور مولاناشان محمدنے تحریک کے حوالہ سےانقلابی اشعار پیش کیے۔نظامت کے فرائض حضرت علامہ قطب الدین رضوی نےانجام دیا.نعت پاک گلدستہ قاری مجیب الرحمٰن لاتیہار،خطبہ استقبالیہ حصرت مفتی مہتاب عالم ضیائ نے پیش کیا.
كانفرنس كوكامیاب بنانے میں
انجمن اصلاح المسلمين.
محرم انتظامیہ کمیٹی، تنظیم الأنصار کمیٹی،
انجمن اسلامیہ کمیٹی.
اشرفی کمیٹی.
نورحسین کمیٹی، کربلا حسین کمیٹی.
مدرسہ غوثیہ رضویہ،مرکزی دارالعلوم ،عظیمیہ کلامیہ، نوری مسجد ،مدینہ مسجد، حرا مسجد، چھوٹی مسجد کی کمیٹیاں.
لیسلی گنج بلاک، ترہنسی بلاک، پانکی بلاک، پاٹن بلاک، مناتو بلاک، حیدر نگر بلاک،جپلا حسین آباد بلاک،چھترپور بلاک، ناوابلاک، چین پور بلاک، رام گڑھ بلاک، ستبروا بلاک، بشرام پور بلاک، پانڈو بلاک، ضلع پلاموں کے تمام بلاک ایک ایک گاؤں کی کمیٹیوں کے افراد نےاہم رول اداکیا.كانفرنس كااختتام سلام کےبعدڈالٹن گنج کے حصرت علامہ سیدرضی صاحب کی رقت ودعاپرہوا.

Leave a Response