All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsNews

حافظ محمد حفیظ اللہ کو ضلع کوڈرما کے عازمینِ عمرہ کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی

Share the post

رانچی (عادل رشید) مدینہ ٹریولس کے زیرِ اہتمام ایک نہایت پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب، ڈائریکٹر مولانا آزاد اکیڈمی جھلپو، ضلع کوڈرما، کو شیلڈ پیش کر کے مولانا الیاس مظاہری کی نگرانی میں ضلع کوڈرما کے عازمینِ عمرہ کی خدمت کی عظیم اور بابرکت ذمہ داری سونپی گئی۔
اس موقع پر شرکاءِ تقریب نے حافظ صاحب کی دینی خدمات، اخلاقی خلوص، اور تنظیمی صلاحیتوں کو دل کی گہرائی سے سراہا، اور اُنہیں دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبتوں سے نوازا۔ مولانا شاہویز مظاہری اور قاری مدثر صاحب نے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا:

“ہم اللہ ربّ العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب کی اس مقدس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اُن کی کوششوں میں اخلاص، برکت اور استقامت عطا فرمائے، اور انہیں عازمینِ عمرہ کی بہترین رہنمائی و خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے۔
مزید دعا کی گئی کہ:
اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو عازمینِ عمرہ کے لیے باعثِ رحمت، سکون، سہولت اور روحانی ترقی کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا ربّ العالمین!
ایک اور خوش آئند خبر یہ ہے کہ بہت جلد جھارکھنڈ کے ضلع کوڈرما میں مدینہ ٹریولس کے تحت ایک باقاعدہ دفتر کا افتتاح عمل میں آئے گا، جہاں سے اہلِ کوڈرما کو حج و عمرہ سے متعلق فارم بھرنے، مکمل معلومات حاصل کرنے، اور اس مقدس سفر کے لیے بہترین سہولیات کے ساتھ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ جولائی کے مہینے میں ضلع کوڈرما سے 13 خوش نصیب افراد کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ ان خوش نصیب افراد میں:
جناب اختر صاحب، وصیل احمد، رفیق صاحب، محمد امان اللہ، مولانا اشرف قاسمی صاحب بمعہ اہلیہ محترمہ، نازنین میڈم، زینت النساء، شبنم بانو، بشیرا خاتون، شاہجہاں خاتون، اور میمونہ خاتون وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام افراد نے نہایت خوشی و مسرت کے ساتھ عزم ظاہر کیا کہ:ان شاءاللہ ہم سب آئندہ بھی مولانا آزاد اکیڈمی کے ڈائریکٹر حافظ حفیظ اللہ صاحب کے ہمراہ رہیں گے اور ان کے ساتھ دینی خدمات میں بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔”

Leave a Response