All India News

مجلس علماء جھارکھنڈ کے تینوں بازو کی مشترکہ نشست کا انعقاد

Share the post


رانچی:رانچی 16 اکتوبر 2025 بروز جمعرات مجلس علماء جھارکھنڈ کے تینوں ونگ،مجلس عمومی،مجلس عاملہ اور مجلس سرپرستان کی مشترکہ نشست زیر صدارت مولانا صابر حسین المظایری صدرمجلس ادریسیہ کمیونٹی ہال نیو کلال ٹولی ہند پیڑھی رانچی میں منعقد ہوئی۔جس میں جھارکھنڈ کے کئی اضلاع کے ذمہ داران و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔نشست کا آغاز قاری جان محمد مصطفی کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اور نعت نبی مولانا پرویز نے پڑھی۔مجلس کے نائب صدر حضرت مولانا شریف احسن مظہری نے مجلس علماء کا مختصر تعارف پیش کیا۔اس کے فورا بعد ایجنڈے کا سلسلہ شروع ہوا۔

مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی نے پونے تین سالہ کارکردگی پر مشتمل سکریٹری رپورٹ پیش کی۔جس پر سنجیدگی کے ساتھ کچھ نکات پر سوالات بھی کئے گئے۔جس کا جواب جنرل سکریٹری نے اطمینان بخش دیا۔دیگر ایجنڈو پر غور وخوض کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا کہ وقف شدہ جائداد کو پورٹل میں شامل کرانے اور غیررجسٹرشدہ جائدادوں کو رجسٹرڈ کرانے کے لئے مجلس علماء کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔جو اس سلسلے میں دیگر اداروں ،تنظیموں اور مساجد کے ذمہ داران سے بات کرے گی۔اور اس سے متعلق ماہرین وکلاء سے تبادلہ خیال کرے گی۔چنانچہ اس سلسلے میں فور ی طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

جسمیں مولانا صابر مظاہری، مفتی سلمان قاسمی، مفتی انور قاسمی،مولانا ضیاء الہدی اصلاحی، مولانا منیرالدین قاسمی ،مولانا اکرام الحق عینی، مفتی طلحہ ندوی،وغیرہ ہیں۔ساتھ ہی دینی تعلیم کو عام کرنے اور نئی نسل کو بنیادی تعلیم سے آشنا کرنے کے لیے مکاتب کے نظام کو مستحکم کرنےاور مجلس کے ذریعہ مکاتب کے قیام کی ضرورت ،اس سلسلے میں آئندہ ٹھوس لائحہ عمل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔مدارس کے بچوں سابقہ قرآن کریم و سابقہ احادیث کا انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اس سلسلے میںمکمل تفصیلی جانکاری دے دی جائے گی۔اصلاح معاشرہ پر بھی چرچہ ہوئی۔سماج کے اندر پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمے پرزور دیا گیا ۔اس موقع پر مولانا صابر الحسینی مظاہری، حضرت مفتی نذر توحید المظاہری،مفتی سلمان قاسمی، مفتی محمد انور قاسمی، مولانا ضیاء الہدی اصلاحی، مولانا شریف احسن مظہری،مولانا نسیم انور ندوی، مولانا عبدالقیوم قاسمی، مولانا نظام الدین ندوی،مولانا نورالحسن،مولانا اکرام الحق عینی،مولانا رفیق،حضرت قاری صہیب احمد،قاری اشرف الحق مظاہری،مفتی ابو دائود،مولانا آفتاب،مولانا مشتاق، مولانا توفیق، مفتی ابو عبیدہ، مولانا سمیع الحق مظاہری، مولاناضیاءا لرحمان،مولانا ثناء اللہ مظاہری،مولانا عرفان ندوی،

مولانا زلفان،مولانا سلطان،قاری جان ،ارشد انصاری،مولانا انیس الرحمان گمالا،مولانا نعیم گملا،مولانا راشد سیسئی،مولانا ضیاءا لدین سیسئی، مولاناشرف الدین کھونٹی،مولانا منظور اٹکی،مولانا حذیفہ کھونٹی،مولانا عرفان رامگڑھ ضلع،مفتی قمر عالم قاسمی شہر قاضی رانچی،مولانا اصغر مصباحی، قاضی عزیر،مولانا ابوالکلام بیجو پارا، مولانا امتیاز، حافظ عبدالعزیز، مولانا امیتاز،حافظ تجمل چانہو،مفتی غازی صلاح الدین،مفتی عمران ندوی اربا،حافظ نعیم،مولانا مقیم الدین،محمدنعمان مظاہری،محمد حسان ندوی،تبریز بخاری ندوی،انس علی،مولاناقاسم،حافظ نسیم،مولانا عبدالصمد،عبدالماجد قاسمی،محمد ابرار،ساجد،محمد عاصف،نثار عالم،محمد شہاب الدین،مولانا نجم الدین،محمدپرویز عالم،حافظ دانش آیاز،مولانا زبیر،حافظ عارف،محمد نسیم الدین،محمد آفتاب،قاری عمیر،صحافی عادل رشید سمیت سینکڑوں لوگ موجودتھے۔


Leave a Response