All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

کڑیوڈیہ میں جمعیت اہل حدیث کا اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

Share the post

پاکوڑ جھارکھنڈ
ایم ،اے،انصاری
25/10/25
ضلع کے ہرنپور سے متصل کڑیوڈیہ میں مقامی جمعیت اہل حدیث بڑپوکھر کا دعوتی اصلاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا اسکی خبر دیتے ہوئے ناظم جمعیت شیخ منصور عالم فیضی نے بتایاکہ حسب سابق دستور گذشتہ جمعہ بعد نماز مغرب کڑیوڈیہ میں مقامی جمعیت اہل حدیث بڑپوکھر کا دعوتی ، تبلیغی، اصلاحی پروگرام ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں قرب وجوار سے احباب جماعت وجمعیت نے شرکت کی خصوصی طور پر شکیل انصاری ، نورعالم اور نثار احمد کے علاوہ کڑیوڈیہ کے اہالیان بھی شریک تھے
ذکر رہے کہ اس پروگرام کی کارروائی کا آغاز عزیزم مطہر انصاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت نبی عزیزم محمد ساجد نے پیش کیا جبکہ مقرر خصوصی مولانا ثناءاللہ فیضی صاحب مدعو تھے انہوں نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے پر مغز خطاب کیا موقع پر انہوں نے سماج میں پھیلی برائیوں کی بیخ کنی اور قلع قمع کےلئے بڑی اہم نصحیتیں کی موصوف نے اصلاح معاشرہ پرکافی زور لگایا
اس پروگرام کی صدارت کنونیر جمعیت مولانا معین الدین اصلاحی صاحب نے فرمائی
خیال رہے کہ امام العیدین کنوینر مقامی جمعیت مولانا معین الدین اصلاحی نے جمعیت کی دعوتی سرگرمیوں پر چرچہ کرتےہوئے کہا کہ جمعیت کا اگلا پروگرام ائندہ جمعہ کو لیٹی پاڑہ کےرانگا کی جامع مسجد ہونا طئے پایا ہے
نہایت ہی خیر وخوبی کے ساتھ مقامی جمعیت کا یہ پروگرام مولانا تسلیم الدین امام وخطیب جامع مسجد کڑیوڈیہ کے دعائی۔ کلمات پر ہوا

Leave a Response