سہائک اچاریہ:عالم و فاضل کے سینکڑوں امیدوار رانچی پہنچے


وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری ومحکمہ تعلیم کے سکریٹری سے مثبت بات ہوئی
رانچی : ( عبد اللہ رانچوی ) سموار کی رات تقریبا 9بجے باضابطہ ویڈیو جاری کر کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے سہائک اچاریہ کے عالم و فاضل کامیاب امیدواروں کو منگل کی صبح11بجے اپنی رہائش گاہ رانچی آنے کی بات کہی ۔ ڈاکٹرعرفان انصاری کے اس اعلان پر عالم و فاضل کےامیدوار جن کا ڈی وی (Documents Verification)بحسن وخوبی انجام پذیر ہو چکا ہے اور اپنے اپنے ریزلٹ کے انتظار میں ہیںوہ سب کے سب منگل کی صبح11بجے تک وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری کی رہائش گاہ پر پہنچے اور میمورنڈم میں جن کا دستخط چھوٹا ہوا تھا سبھی امیدواروںنے اپنا اپنا دستخط کیاجو سکریٹری محکمہ تعلیم کو سونپنے کے لئے تھا ۔ وزیرموصوف کچھ تاخیر سےپہنچے، ان کے پہنچتے ہی سبھی امیدوار وں کی بھیڑ نے چاروں طرف سے گھیر لیا اور بات چیت کی ۔ اس بات چیت میںایس علی نے امیدواروں کے بارے میںبتایا کہ یہ سارے امیدوارکافی دیر سے آئے ہوئے اور آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سکریٹری سے ہماری بات ہو چکی ہے آپ چند منتخب لوگ کڈرو چلے جائیں آپ لوگوں سے سکریٹری بات کر لیں گے ۔
چند منتخب لوگ وہاں پہنچے لیکن سکریٹری سے کسی ایک ہی فرد کو جو نمائندگی کر سکےملنے کی اجازت ملی ۔ بہر حال سکریٹری سے بات کرنے کے لئے حفظ الرحمن گئے اور ملاقات کی اور دستخط شدہ میمورنڈم سونپاگیا۔ محکمہ تعلیم کے سکریٹری نے مثبت انداز میں بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ سہائک اچاریہ 2025کے عالم و فاضل جن کا ڈی وی ہو چکا ہے ان کا سلیکشن ہوگا ۔ وہاں سے واپسی کے بعد وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری سے دوبارہ ملاقات ہوئی اور روداد سنایا گیا توبات کرتے ہوئے انہوںنے بھی ڈنکے کی چوٹ میں یقین دہانی کرائی اور کہا کہ’’ عرفان انصاری آپ لوگوں کا کام کرائے گا ، آپ لوگ بھروسہ رکھئے،آپ کے تئیں حکومت مثبت خیال رکھتی ہے ‘‘ ۔ پھر وہاں سے کابینہ میٹنگ کے لئے نکل گئے ۔اس بلاوے پر جھارکھنڈ سے تقریبا تمام امیدوار رانچی پہنچے اور اپنا اپنا دستخط کیا جو سکریٹری کو سونپا گیا ۔ اس موقع پر خاص طورپر بات چیت کرنے والوں میں ایس علی ، حفظ الرحمن ، وسیم اکرم پلاموں ، وسیم اکرم گڈا ، توفیق سمیت دیگر لوگ شامل تھے ۔
