All India NewsBloghealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کےاہم رکن بنے حاجی عبدالرحمان:مفتی عبدالحسیب

Share the post

رانچی:تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب نے آج شہر کے مقبول سماجی کارکن کانکے اور اسکے اعطراف کے مشہورو مقبول ہمدردقوم وملت جناب حاجی عبدالرحمان صاحب سے انکے آفس میںملاقات کی۔تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب نےکہاکہ الحاج عبدالرحمان صاحب بہت ہی نیک مخلص اور ہمدرقوم وملت ہیں۔ان سے جب ہم نے تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے پوری حمایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو کام کررہےہیں وہ قابل فخر ہے۔ائمہ مساجدومئوذنین کی تنخواہ میں اضافہ ہونی ہی چاہئے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دھیان میں رکھ کر ہی علماء کا تنخواہ دیا جانا چاہئے۔

مفتی عبدالحسیب نے کہاکہ تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کےاہم رکن الحاج عبدالرحمان صاحب کو بنایاگیا۔ جسے حاجی صاحب نے قبول کیا۔مفتی عبدالحسیب نے کہاکہ تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کا مقصد تمام مسالک و مکاتبِ فکر کے علما، ائمہ و مؤذنین کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی پیدا کرنا، ان کے حالاتِ زندگی، خدمات اور ضروریات کا قریب سے جائزہ لینا، اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ الحاج عبدالرحمان صاحب نے خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین“یہ تنظیم امت کے ایک ایسے نیک مقصد کے لیے سرگرم ہے جو نہ صرف دینی ضرورت ہے بلکہ سماجی استحکام کی بھی ضامن ہے۔ ہم تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اور ہم سے جو ہو سکے گاہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

Leave a Response