یوم آزادی کے موقع پر ہوٹل شاہ ریزیڈنسی میں خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد


رانچی: یوم آزادی کے موقع پر ہوٹل شاہ ریزیڈنسی کی 13 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر آج ہوٹل کے احاطے میں ایک خصوصی “دعائیہ مجلس” کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ہوٹل کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کے باہمی اتحاد، ترقی، امن اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس پروگرام میں شہر کے بہت سے علمائے کرام، مفتیان کرام اور سماجی کارکنان، ہوٹل کے عملے اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ یوم آزادی ہمیں ملک کی آزادی کی اہمیت اور اپنے فرائض کی یاد دلاتا ہے جب کہ ہوٹل کی سالگرہ اس بات کی علامت ہے کہ محنت اور خدمت کے ذریعے کسی بھی شعبے میں نئی بلندیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ شاہ ریذیڈنسی کو مزید ترقی عطا فرمائے اور علمائے کرام سے بہتر تعلقات قائم رکھے۔ آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال شاہ عمیر ڈایریکٹر شاہ ریزیڈنسی و خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ نے کیا۔ قاری صہیب احمد نے نعت پاک پڑھی۔ فرقوں میں بٹ کے رہ گئ امت رسول کی، یہ ایک ہوں تو پھر اسے طاقت وہی ملے۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر حاجی محمد کلیم نے کی اور نظامت قاضی شریعت حضرت مفتی محمد انور قاسمی نے کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری احسان صاحب کی تلاوت سے ہوا۔

پروگرام میں ریاست کے مختلف تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں خاص طور پر جمعیت علماء جھارکھنڈ، امارت شرعیہ جھارکھنڈ، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ، اسلامی مرکز جھارکھنڈ، مجلس علماء جھارکھنڈ، مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ، آمیا، مرحبا ہیومن سوسائٹی، مارنگ گروپ، صحافی ایسوسی ایشن آف ورکنگ جرنلسٹ وغیرہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد فہیم، حضرت مفتی انور قاسمی، حضرت مفتی سلمان قاسمی، شہر قاضی مفتی محمد قمر عالم قاسمی، حضرت مفتی طلحہ ندوی، حضرت مفتی عبداللہ ازہر قاسمی، حضرت قاری صہیب احمد، حضرت قاضی عزیر، حضرت قاری احسان، حضرت مولانا منصور، حضرت مولانا شہاب الدین, قاری

عبدالماجد، قاری اسرائیل، قاری رضوان، قاری خورشید، قاری اسعد، ماسٹر اطہر، مولانا نجم الدین، حافظ عارف سونس، محمد تحسین، محمد انس، محمد شہنواز اختر، ایس علی، عقیل رحمٰن، سید نہال احمد، عبدالمنان، عبدالخالق، صحافی غلام شاہد، صحافی عادل رشید، التمش، فضل علی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

