All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مکتب تعلیم القرآن ہندپیڑھی میں تعلیمی مظاہرہ و سالانہ پروگرام منعقد

Share the post

ایمان کی بقاءکے لئے منظم مکاتب کا قیام ضروری: حافظ صغیر

رانچی: مکتب تعلیم القرآن ہندپیڑھی رانچی کے ایم آر بینکویٹ ہال میں ایک عظیم الشان تعلیمی مظاہرہ و سالانہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے اپنے اپنے تعلیم کا مظاہرہ کیا۔ تعلیمی مظاہرہ میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعام سے نوازا گیا۔ بچوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کیے۔ پروگرام کی صدارت جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں حضرت قاری احسان صاحب مدرس مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی نے کی اور نظامت مولانا عکرمہ مدرس مکتب تعلیم القرآن نے کیا۔

مکتب کے سرپرست حضرت حافظ ابوالکلام نے تمام بچوں کو انعام سے نوازا۔ مکتب تعلیم القرآن کے ڈائریکٹر حضرت حافظ صغیر احمد نے کہاکہ مکتب ہماری بنیادی ضرورت ہے اگر ہمارا مکتبی نظام منظم اور مستحکم نہیں ہوگا تو ہمارا تعلیمی نظام بھی بہتر نہیں ہوسکتا اور آنے والی نسلوں کے لئے اعلیٰ تعلیم و تربیت کا خواب ادھورا رہ جائیگا۔ ایمان کی بقاءکے لئے منظم مکاتب کا قیام بہت ضروری۔ حافظ صغیر احمد، حافظ زبیر، قاری احسان نے کہا کہ آج اگر ہم مسلم نوجوانوں کو تعلیم یافتہ ، مہذب ، دیندار اور پرہیز گار بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کل پورا معاشرہ جہالت اور دیگر سماجی واخلاقی برائیوں سے پاک ہوجائیگا۔

اس موقع پر حافظ ابولکلام، قاری احسان، ساجد خان، جنید انجم، حافظ زبیر، صالحہ، علی احمد، مولانا عکرمہ، حافظ صغیر، حافظ سراج الدین، حافظ عدنان، حذیفہ، عائشہ احمد، شگوفہ نازیہ، رخسانہ، کہکشاں افضل، نوری فردوس، خوشبو، مسکان، تمنا، صوفیہ، فاطمہ، سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

Leave a Response