All India NewsBlogJharkhand News

مدرسہ غوثیہ میں تعلیمی بیداری کانفرنس وجشن دستاربندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Share the post

رانچی(محمد شہبازا حمد) ریاست جھارکھنڈ کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ غوثیہ گڑھا ٹولی ، غوث نگر ،رانچی میں اجلاس بنام”تعلیمی کانفرنس وجشن دستاربندی اختتام پزیرہوئی ۔کانفرنس کی صدارت قاری اجمل حسین رضوی صاحب نے کی اور قیادت قاری اظہرالدین صاحب نے کی ، جشن دستاربندی میں ملک کے مشاہیر خطباو شعراتشریف لائے۔ پیرطریقت رہبر شریعت، حضرت علامہ مولانا سید امین القادی صاحب اور محمد صادق رضوی صاحب ، نے عوام اہل سنت کوناصحانہ کلمات کہتے ہوے ادارے کی تعمیری وتعلیمی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی ساتھ ہی فارغین حفا ظ کی حوصلہ افزا کلمات سے نوازانیز اراکین کے کشادہ قلبی کابھی ذکرفرمایا اور جم غفیرسے خطاب فرماتے ہوے کہاکہ مسلمان کے ہرایک فرد کو چاہیئے کہ وہ رسوباوقار صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کے عزم پرمضبوطی کے ساتھ قائم رہیں،

مقرر خصوصی حضرت مولانا سید امین القادری و محمد صادق رضوی نے اپنے خطاب میں اہلسنت کے معمولات وعقائد کوسواد اعظم پردلائل وبراہین سے ثابت کیا۔ نقیب اجلاس جناب قاری محمد گلزار صاحب نے فرائض نظامت انجام دیا. مدرسہ غوثیہ کے مہتمم محمد شہباز احمد اور خواجہ حسن نے مہمانان کااستقبالیہ کیا، اخیر میں مدرسہ سے فارغ ہونے والے 3خوش نصیب طالبان علوم نبویہ کے سروں پر علماے کرام مشائخ عظام کے مقدس ہاتھوں دستارباندھی گئی. جن کے اسماءاس طرح ہیں حافظ محمد فیضان رضا رانچی ، حافظ محمد عامر رضا بانکا، بہار ، حافظ محمد فاطم رضا رانچی، کانفرنس میں شرکت کرنے والوںمیں حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمالک مصباحی، قاری رضوان الہدیٰ ، مولانا ڈاکٹروارث جمال، حاجی شمشو خان (سوتی میاں ) ، حاجی سعود عالم ، صدر مدسہ شاہجہاں قریشی ، سکریٹری قاسم ملک ، خزانچی غلام خواجہ قریشی ،افروز عنبر ، اسد اقبال ، محشر فیضی، حافظ ابوذر ، حافظ ساجد رضا اور جملہ اساتذۂ وذمہ داران مدرسہ غوثیہ شریک کانفرنس ہوئے۔

Leave a Response