جمیعت العراقین رانچی کے جانب سے مستحق خاندانوں میں افطار کٹ کی تقسیم


ماہ مقدس رمضان المبارک میں شہر رانچی اور گرد وہ نواح کی فضا پر نور ہے. اس کڑی میں غریب اور ضرورت مند روزے داروں کی سہولت کے پیش نظر جمعۃ العراقین رانچی کی جانب سے افطار کٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر درجنوں مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن اور افطار کے سامان پر مشتمل کٹ تقسیم کی گئی۔اس کٹ میں کھجور، اٹا، چاول، چائے پتی، چینی، چنا، چنا دال، ریفائن تیل،مصور دال جیسی ایشیا ے ضروریہ شامل تھیں۔ جمعۃ العراقین کے سیکریٹری سیف الحق نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کارخیر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ غریب بے سہارا اور سفید پوس لوگ جو پریشانی کی حالت سے دو چار ہیں اور مستحق ہے انہیں ٹوکن جمعیت کی طرف سے مہیا کرا دیا گیا اور وہ اس ٹوکن کو دکاندار کو دکھا کر اپنا کٹ بنا فوٹو اور دکھاوے کے ان تک کرواتا ہے پہنچ جائے۔ مستحقین نے افطار کی ملنے پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور منتظمین کو دعاؤں سے نوازا۔جناب فاروق اعظم اور حسن سیفی صاحب نے بھی رمضان کٹ کے لیے مالی امداد فراہم کی جس کا جمعۃ العراقین شکر گزار ہے۔








