Jharkhand NewsRanchi Jharkhand News

جھارکھٹ کے تمام ریلوے اسٹیشن کا نام اردو میں لکھے جانے کا مطالبہ ۔نصیر افسر

Share the post

رانچی ۔ پی ار ۔
انجمن بقائے ادب رانچی رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری جناب نصیر افسر صاحب نے ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے جنرل مینجر محترم جناب انل کمار مشرا جی سے ای میل ارسال کر کے جھارکھنڈ کے سبھی ریلوے اسٹیشن کا نام بورڈ پر اردو میں بھی لکھے جانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ جناب نصیر افسر صاحب نے ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے جنرل مینجر محترم جناب انل کمار مشرا کو اپنے مکتوب میں یہ واضح کیا ہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں 2006 عیسوی سے ہی اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے ۔ لہذا ریاست جھارکھنڈ کے ہر ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اسٹیشن کا نام اردو میں بھی لکھوانے کا حکم صادر کیا جائے تاکہ اسٹیشن کا نام اردو دا ں حضرات کو پڑھنے میں آسانی ہو سکے ۔انجمن بقائے ادب کے جنرل سیکرٹری جناب نصیر افسر صاحب نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے جنرل مینجر انجمن کے اس زوردار مطالبے کو پورا کرنے کے لیے ریاست جھارکھنڈ کے ہر اسٹیشن ماسٹر کو ضروری ہدایت دینگے جس کے لیے ملک کا اردو طبقہ ان کا شکر گزار ہوگا ۔

Leave a Response