جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام 22ستمبر کو تحفظ اوقاف کانفرنس
برادران اسلام ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ
جیسا کہ مختلف ذرائع سے آپ با خبر ہوں گے کہ حکومت وقف ایکٹ 2013میں ترمیم کرنا چاہ رہی ہے اور اس کا منشا یہ ہے کہ وقف ترمیمی بل کے ذریعہ وقف جائیدادوں کی حیثیت بدل دی جائے اور اس کو ہڑ پ کر لی جائے ۔ آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ ، جمعیۃ علماء ہند اور دیگر ملی تنظیمیں اس بل کے خلاف ملک گیر سطح پر مسلسل مہم چلا رہی ہیں ۔ اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔
لہٰذا اس مہم کے تحت لوگوں کو حقائق سے آگاہ کر نے اور بیداری پیدا کر نے کے لیے آئیدہ 22ستمبر 2024ء بروز اتوار بوقت 10بجے تا 2بجے دن مولانا آزاد ہال انجمن پلازہ ، مین روڈ رانچی میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام تحفظ اوقاف کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ۔ تمام حضرات سے مخلصانہ اپیل ہے کہ کانفرنس کی اہمیت کے مد نظر اس میں شرکت فرما کر اپنی دینی و ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔
نوٹ : واضح رہے کہ مذکورہ بل جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی ) کے پاس ہے ۔ اس نے لوگوں سے رائے مانگی ہے ۔ رائے دہی کے لیے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کی جانب سے لنک اور کیو آر کوڈ (QR Code) موجود ہے ۔ ایک معزز شہری ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر اپنی رائےجے پی سی تک ضرور پہنچائیں ۔ کیو آر کوڈ (QR Code) اس اعلان میں منسلک ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ائمہ مساجد اور خطباء حضرات سے رابطہ قائم کریں ۔ میرے دفتر سے بھی مندرجہ ذیل نمبرات پر رجوع کیا جا سکتا ہے ۔
الداعی:
(مولانا )ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی
جنر سکریٹری ، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ
دفتر حواری مسجد ، کربلا چوک ، رانچی
رابطہ نمبر : 9709077374/8986724652