مدرسہ محمدیہ سلطانہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن اختتام پذیر
ہزاری باغ: ضلع ہزاری باغ کا ، کار گذار دینی ادارہ مدرسہ محمدیہ سلگا ڈیپو سلطانہ میں یک روزہ جلسہ سیرت النبی وتکمیل حفظ قرآن کا انعقاد حضرت مولانا شکیل الرحمان صاحب قاسمی کی سرپرستی و حضرت مولانا مقبول احمد صاحب مظاہری کی صدارت میں ہوا
جلسے آغاز مدرسہ کے معاون مدرس قاری گلزار صاحب کی پرسوز تلاوت قرآن مجید سے ہوا حافظ محمد اکرم منیری صاحب نے باگاہ رسالت میں نذرانہ نعت پیش کیا
مہمان شاعر جناب ممتاز عاطف نے بھی اپنے مخصوص اور پر کشش آواز میں نعتیہ کلام اور حفاظ کی عظمت پر نظم پیش کر محفل کو مائل نعت کردیا
نعتیہ شاعری کے بعد صوبہ جھارکھنڈ کے مشہور خطیب مولانا عبدالواجد چترویدی نے عشق رسول اور ہم کے موضوع پر مختصر مگر پر مغز خطاب فرمایا قاضی شریعت امارت شرعیہ مفتی ثناء اللہ القاسمی نے اپنی تقریر میں قرآن پاک کی عظمت کے ساتھ قرآن کی حفاظت کے ربانی اصول وضوابط پر بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ اللہ نے قرآن کی حفاظت کے لیے انسان کو ذریعہ بنایا
یہ بچے جو قرآن کے امین ہیں اللہ نے انھیں قرآن پاک کی حفاظت کے لیے چنا ہے
مولانا شکیل الرحمان قاسمی نے علماء کرام شان بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ علماء کی شان میں نےگستاخی کرنے والے انھیں ذلیل کرنے والے دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہوتے ہیں اور آخرت میں انکے لیے سخت عذاب ھے
مفتی یونس قاسمی نے آخری سورتیں پڑھا کر حفاظ کا قرآن مکمل کرایا تمام علماء کرام نے قرآن مکمل کرنے والے حفاظ کرام کے سروں پر دستار بندی کی صدر اجلاس مولانا مقبول احمد صاحب کی دعا کے ساتھ قبل ظہر جلسہ اختتام پذیر ہوا
مولانا کفیل الرحمان جامعی مولانا افتخار الحسن مولانا مہدی حسن مولانا توقیر آفندی حافظ اسلم علاقہ کے علماء ائمہ مساجد کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد میں موجود تھے
اس جلسہ کامیاب بنانے میں ناظم مدرسہ مولانا نورالدین ندوی ناظم مدرسہ حافظ توصیف حاجی مرتضیٰ وغیرہ نے بڑی محنت کی