All India NewsBlogJharkhand News

اردو طلبہ کے اعزاز میں توصیفی تقریب نوادہ ہزاریباغ میں آج

Share the post

رانچی: انجمن فروغِ اردو جھارکھنڈ اورنورویژن فورم (جھارکھنڈ)کے اشتراک سے ایک توصیفی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 19اکتوبر 2025، بروز اتوار، بوقت 10 بجے دن،بمقام مدرسہ مصباح العلوم (عربی کالج)نوادہ (ہزاریبا غ)میں منعقد ہوگا۔یہ تقریب ظہیر غازی پوری کی یاد میں رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر نوادہ ہزاریباغ کے گردونواح کے وہ طلبہ جنہوں نے اردو سبجیکٹ میں 60 فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں، انہیں سرٹیفکیٹ، مومنٹو اور اردو کتب سے نوازا جائے گا۔پروگرام کے دوران طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کا بھی نام روشن کر سکیں۔منتظمین نے اہلِ علاقہ اور تمام اردو دوستوں سے مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ اس اردو پروگرام میں ضرور شریک ہوں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عرفان انصاری وزیر صحت ، زیر صدارت :ڈاکٹرزین رامش (ہزاریباغ)، انجمن فروغ اردو (ہزاریباغ یونٹ ) کے صدر ڈاکٹر کفیل احمد کیفی ، مہمانان اعزازی ریاض انصاری اسٹیٹ اسپوکس پرسن( کانگریس جھارکھنڈ)، شاہنواز احمد خاں (ہزاریباغ )، نٹ کھٹ عظیم آبادی (ہزاریباغ)،فیضان سرور(ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر)، انجمن فروغ اردو کے صدر محمد اقبال، انجمن فروغ اردو کے سکریٹری ڈاکٹر محمد غالب نشتر، ڈاکٹر شگفتہ بانو، اسپیشل لیکچر زیبا شاہین، مولانا محمد مجیب اللہ عالم مصباحی،ماسٹر آصف عزیزکے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شرکت فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ذکی اللہ مصباحی انجام دیں گے ۔

Leave a Response