Blog

مجلس علماء جھارکھنڈ لوہردگا ضلع کمیٹی و الہلال ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی بہترین پہل

Share the post

مکاتب دینیہ و اسکول کے طلبہ و طالبات کیلئے سیرت نبویؐ پر مسابقتی امتحان 12 ربیع الاول کو
چانہو: (محمد مکرم حیات)موجودہ وقت میں مسلمان بچوں کے اندر دینی تعلیم کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی کمی کو دور کرنے کے غرض سے اور بچوں کے اندر دینی بیداری و سیرت نبویؐ سے انہیں واقف کرانے کیلئے مجلس علماء جھارکھنڈ کی لوہردگا ضلع کمیٹی اور الہلال ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مکاتب دینیہ اور اسکول کے طلباء کیلئے سیرت مصطفیٰؐ پر مسابقتی امتحان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں مسابقتی امتحان کے انعقاد کنندگان مولانا ضیاء الرحمن ندوی، مفتی غازی صلاح الدین قاسمی، مفتی خطیب الرحمن مظاہری نے بتایا کہ اس طرح کے انعقاد سے بچوں کے اندر کچھ سیکھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ بچوں کی ذہنی نشوونما اور اس مسابقتی دور میں اس طرح کے انعقاد سے ان کے اندر ایک حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور بچے لگن سے محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ اس مسابقتی امتحان میں اپنے بچوں کو ضرور شرکت کرائیں۔

انہوں نے مسابقتی امتحان کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیرت النبی سے لوگوں کو روشناس کرانے کیلئے مدرسہ چوک بلسوکرا میں پہلی بار سرور کائنات محمد مصطفیٰؐ کی سیرت پر مسابقتی پروگرام آئندہ 12 ربیع الاول 1446ھ بمطابق 16 ستمبر 2024 بروز سوموار کو منعقد کیا جائے گا۔ اس مسابقہ کی تیاری کیلئے علامہ سید سلیمان ندوی کی لکھی ہوئی کتاب رحمت عالم کا مطالعہ کریں۔ یہی کتاب نصابی ہوگی نیز اس مسابقہ میں سارے سوالات اسی کتاب سے پوچھے جائیں گے۔ امتحان تقریری اور تحریری دونوں طرز پر لیا جائے گا۔ اس امتحان میں صرف وہی طلبہ شریک ہو سکتے ہیں جن کی عمر 16 سال سے زائد نہ ہو۔ مسابقہ کے امتحان کا سنٹر اور وقت کا اعلان حلقہ وار امتحان سے ایک ہفتہ قبل کیا جائے گا۔ وہیں علاقہ کے ائمہ حضرات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس امتحان میں اپنے اپنے مکاتب کے طلبہ کی فہرست رجسٹریشن فیس کے ساتھ ارسال کر سکتے ہیں۔ اس امتحان میں حصہ لینے والے ممتاز تیس طالب علموں کو انعام و سرٹیفکٹ سے نوازا جائے گا۔ جب کہ اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کو 7 ہزار انعام سے نواز جائے گا۔ وہیں دوم مقام حاصل کرنے والے کو 5 ہزار، جب کہ تیسرا انعام 3 ہزار، چوتھاانعام 2 ہزار اور پانچواں انعام 1 ہزار روپئے رکھا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں:  9304426347، 9113106772،7004187717

Leave a Response