All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

دہلی کی ادبی و ثقافتی نمائندہ تنظیم”نئی آواز” کے زیرِ اہتمام تسمیہ آڈیٹوریم، جامعہ نگر میں ایورڈ تقریب اور”ایک شام ڈاکٹر جلیل برہانپوری کے نام”سے کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا

Share the post

گزشتہ شب، دہلی کی ادبی و ثقافتی نمائندہ تنظیم”نئی آواز” کے زیرِ اہتمام تسمیہ آڈیٹوریم، جامعہ نگر میں ایورڈ تقریب اور”ایک شام ڈاکٹر جلیل برہانپوری کے نام”سے کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔صدارت ڈاکٹر سید فاروق (چیئرمین ،تسمیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی)نے کی جبکہ جیتندر منی ترپاٹھی (آئی پی ایس ،ڈی سی پی،دہلی پولس) مہمانِ خصوصی اور فیروز احمد صدیقی (فاؤنڈر ممبر،آل انڈیا ملی کونسل) مہمانِ ذی وقار تھے۔صاحب جشن ڈاکٹر جلیل برہانپوری کا استقبال پرجوش انداز میں کیا گیا۔ڈاکٹر سید فاروق نے انہیں شال اوڑھائی اور جیتندر منی ترپاٹھی نے خوبصرت شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ایورڈ تقریب کی نظامت آبگینہ عارف اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض حامد علی اختر نے انجام دیئے۔


اس موقع پر نئی آواز کے فاؤ نڈر جنرل سکریٹری اعجاز انصاری کے ذریعے تمام مہمانوں کو گلدستے اور یادگار ٹرافی بھی پیش کیں گئیں۔ایوارڈ تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے ڈاکٹر سید فاروق نےایورڈ یافتگان کوشال اوڈھائی اور جیتندر منی ترپاٹھی نے انہیں نئی آواز ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیے۔جن میں ڈاکٹر سجاد سید برائے شاعری، ڈاکٹر محمدرفیع برائے فیزیوتھراپی، ایس ٹی رضا(برائے صحافت)، ڈاکٹرحنیف احمد برائے ڈینٹسٹری،خلیل اسلم قریشی برائے فروغِ اردو، ڈاکٹراجیت کمار ٹھاکر برائے میڈیسن اینڈ کریٹیکل کیئر،کشش وارثی برائے نیشنلزم اور وسیم انصاری کے نام شامل ہیں۔
مشاعرے کا افتتاح مہمانوں کے ذریعے شمع روشن کرکے کیا گیا۔جن شعرائے کرام نے مشاعرے میں کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی اس طرح سے ہیں:جیتندر منی ترپاٹھی،ڈاکٹر سجاد سید،خمار دہلوی،راشدہ باقی حیا،خلیل اسلم قریشی(بھوپال)،پیکر پانی پتی(پانی پت)حامدعلی اختر،جبار شارب(جھانسی)،شعیب علی خان شاد(بھوپال)،سرور حبیب(بھوپال)،اقبال انصاری (ممبئی)،ثمر بچھرایونی، صباعزیز،ابوذر نوید،آبگینہ عارف،رام شیام حسین،اسلم بیتاب،آبگینہ عارف،پروین شغف،اور کنوینر مشاعرہ اعجاز انصاری کے نام شامل ہیں۔آخر میں ایورڈ کمیٹی،نئی آواز کے چیئرمین فیروز احمد صدیقی نے تمام مہمانوں،ایورڈ یافتگان ،شعرا،اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ جن مخصوص شخصیات نے بحیثیت سامعین مشاعرے میں شرکت کی ان میں عبدالحق،فہیم اختر،حفظ الرحمان
،شاہد جمال اور واحد علی کے نام شامل ہیں۔

Leave a Response