All India NewsBlog

ڈاکٹر طارق حسین کے افطار پارٹی میں ریاست کی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں

Share the post

رانچی، 15؍ مارچ:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر اتوارکو انجمن اسلامیہ رانچی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق حسین کے ذریعہ انجمن اسلامیہ رانچی میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا اور جھارکھنڈ کی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ دعوتِ افطار میں رانچی شہر کے معزز لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں نے علاقے میں امن و امان، خوشحالی اور باہمی ہم آہنگی کی دعا کی۔ وہیں افطار پارٹی میں آے تمام لو گوں کا ڈاکٹر طارق حسین نے استقبال کیا۔

افطار سے مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے دعا کرائی۔اور ریاست جھارکھنڈ میں امن و سکون کے لیے دعا مانگی ۔ڈاکٹر طارق حسین نے کہاکہ رمضان کا مہینہ رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مقدس مہینے میں روزہ رکھ کر عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اسلام کی اہم تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے معاشرے میں باہمی محبت، بھائی چارہ اور اتحاد کا جذبہ مضبوط ہوتا ہے۔افطار پارٹی میں شامل جھارکھنڈ اسمبلی کے سرفراز،جمعیت العراقین رانچی کے نوجوان جنرل سکریٹری سیف الحق، پٹھان تنظیم رانچی کے صدر ایوب راجا خان،وارڈ 23 کے خالد عمر، لہو بولیگا سماج کے لئے وقف رہنے والے ندیم خان،

عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز گدی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے جنید انور،رانچی مہانگر کنوینررکن رانچی ضلع سابق صدر جھامومو اقلیتی مورچہ کے نوجوان سماجی کارکن محمد فرید خان،مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی،ڈاکٹر وکیل احمد رضوی، بابو بھائی، سماجی کارکن سید فراز عباس، صحافی شاہین احمد، صحافی غلام شاہد، صحافی عادل رشیدسمیت درجنوں لوگ موجودتھے۔

Leave a Response