شہر جمشیدپور میں پنجاب کے شاہی امام کی آمد


جمشیدپور
16 جنوری
شہرجمشیدپور کے لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے کہ شہر میں گاہے بگاہے علماء کرام کی آمد ہوتی رہتی ہے، اس مرتبہ ملک کے نامور عالم دین، عظیم شخصیت، نوجوان عالم دین، مفکر قوم و ملت، حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی صاحب لدھیانوی شاہی امام پنجاب و قومی صدر مجلس احرار اسلام پنجاب، تشریف لارہے، اس کی خبر امارت شرعیہ جمشیدپور کے نائب قاضی مولانا افروز سلیمی القاسمی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ مورخہ 18 جنوری 2026 بروز اتوار بعد نماز مغرب متصلا مسجد آم بگان، ساکچی، جمشیدپور میں آپسی بھائی چارہ کے تعلق سے ایک عظیم الشان ,,اتحاد ملت کانفرنس،، منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مہمان مکرم، شاہی امام پنجاب و قومی صدر مجلس احرار اسلام پنجاب، تشریف لارہے ہیں، ساتھ ہی سماجی کارکن نوجوان لیڈر جناب محترم کاشف رضاء صدیقی نے بتایا کہ ایسے موقع پر شاہی امام کے ساتھ عزت مآب محترم حفیظ الحسن صاحب انصاری وزیر اقلیتی امور حکومت جھارکھنڈ بھی تشریف لا رہے ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا حضرات وشہر جمشیدپور واطراف کے علماء کرام وائمہ عظام ودانش وران ، سماجی کارکنان ، اور کافی تعداد میں عوام الناس بھی شریک کانفرنس ہوں گے
جس کی تیاری زوروں پر ہے ۔
لہٰذا تمام لوگوں سے، خصوصا نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریں، اپنے ملنے جلنے والوں سے بھی کہیں، سارے حضرات شریک کانفرنس ہوکر دینی وملی بیداری کا ثبوت پیش کریں ۔
خاص طور پر نائب قاضی مولانا افروز سلیمی القاسمی ، محترم کاشف رضاء صدیقی، مولانا ارشد ندوی، مولانا وقار خاں، مولانا منت اللہ رحمانی، قاری عدنان، ذیشان آفریدی، شمیم اکرم، محمد فیاض عالم، اعجاز احمد، محمد انس وغیرہ اور اس کی پوری ٹیم نے یہ اپیل کی ہے۔








