All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

اصلاحِ معاشرہ کے عنوان سے خطباء و ائمہ مساجد کی اہم نشست منعقد

Share the post

وقت کی اہم ضرورت ہے اصلاح معاشرہ: پروگرام الحاج شاہ عمیر

رانچی: حسبِ اعلان، بروز سوموار 26 جنوری 2026ء، صبح 10 بجے بمقام: شاہ ریسیڈنسی کونکا کلال ٹولی کربلا چوک، رانچی، زیرِ صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ منعقد ہوئی۔


سماج میں پھیلی ہوئی اخلاقی و سماجی برائیوں کی روک تھام اور اصلاحِ معاشرہ کے عنوان سے ایک نہایت اہم، بروقت اور فکری نشست جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری الحاج شاہ عمیر ہوئی۔ شاہ عمیر نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے اصلاح معاشرہ۔ نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں دینی و اخلاقی بیداری، بالخصوص خواتین کے درمیان اصلاحی کام، وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اصلاحِ معاشرہ کے لیے منظم، مسلسل اور مربوط جدوجہد ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت کئی عملی فیصلے متفقہ طور پر طے کیے گئے۔(1) خواتین کے لیے اصلاحِ معاشرہ پروگرام یہ فیصلہ کیا گیا کہ رانچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کے درمیان “اصلاحِ معاشرہ” کے عنوان سے ہفتہ وار اصلاحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان پروگراموں کا آغاز جناب الحاج شاہ عمیر صاحب جنرل سیکریٹری، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے مکان سے شروع ہوگا۔ (2) اصلاحی پروگراموں کا شیڈول : پہلا پروگرام
یکم فروری 2026ء اتوار بعد نماز ظہر 3 تا 4 بجے ہوگا ۔
تمہیدی گفتگو حضرت مولانا انس صاحب خطیب مسجد جیلانی آزاد بستی رانچی
کلیدی خطاب حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب قاسمی فرمائیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔ دوسرا پروگرام: 8 فروری 2026ء اتوار بعد نماز ظہر 3 تا 4 بجے ہوگا۔ تمہیدی خطاب حضرت مولانا توفیق صاحب قاسمی خطیب مسجد ہارون رانچی کلیدی خطاب حضرت مولانا قاضی عزیر صاحب قاسمی صاحب
سیکریٹری، دینی تعلیمی بورڈ، جمعیت علماء جھارکھنڈ فرمائیں گے ۔تیسرا پروگرام 15 فروری 2026ء اتوار تمہیدی خطاب: حضرت مولانا عمر فاروق صاحب خطیب چاندنی مسجد کلیدی خطاب حضرت مولانا مفتی محمد قمر صاحب عالم قاسمی خطیب حواری مسجد کربلا چوک رانچی فرمائیں گے۔ چوتھا پروگرام
22 فروری 2026ء رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ دن کے 11 تا 12 بجے تمہیدی خطاب حضرت مولانا عبدالماجد صاحب کلیدی خطاب حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب امام عیدین و خطیب جامع مسجد بریاتو، رانچی فرمائیں گے۔ پانچواں پروگرام: یکم مارچ 2026ء
خطاب: حضرت مولانا مفتی عزیر صاحب خطیب مسجد قاسم رانچی فرمائیں گے۔ چھٹا پروگرام 8 مارچ 2026ء اتوار
خطاب: حضرت مولانا رضوان دانش صاحب خطیب رنگساز مسجد رانچی فرمائیں گے۔
ساتواں پروگرام : 15 مارچ 2026ء اتوار خطاب حضرت مولانا مفتی محمد طلحہ صاحب فرمائیں گے۔
ان پروگراموں کے بعد اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں آئندہ کے لائحۂ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔(3) اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کی تشکیل : اصلاحی کام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔کنوینر حضرت مولانا منصور صاحب مظاہری خطیب پہاڑی ٹولہ مسجد رانچی معاون کنوینر حضرت مولانا شعیب اختر صاحب خطیب مسجد عرفات رانچی اور حضرت مولانا شہاب الدین صاحب مظاہری مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی ہوں گے۔(4) رمضان المبارک میں درسِ قرآن :یہ بھی طے پایا کہ جن مساجد میں تراویح عالم حافظ پڑھائیں گے وہاں تفسیرِ قرآن وہ خود کریں گے۔اور جہاں صرف حافظِ قرآن ہوں گے وہاں امام یا خطیب مسجد درسِ قرآن کا اہتمام کریں گے۔اس نشست میں شہر رانچی کے ممتاز خطباء، ائمہ مساجد نے شرکت کی، جن میں حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد طلحہ ندوی، حضرت مولانا توفیق صاحب قاسمی، حضرت مولانا منصور صاحب مظاہری، حضرت مولانا انس صاحب اشاعتی،حضرت مولانا شعیب اختر صاحب ثاقبی حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب قاسمی، حضرت مولانا اصغر مصباحی صاحب، حضرت مولانا عمر فاروق صاحب قاسمی، حضرت مولانا شہاب الدین صاحب مظاہری، حضرت مولانا نجم الدین صاحب قاسمی، قاری محمد احسان صاحب، قاری جان محمد صاحب جناب قاری صہیب صاحب جناب حافظ عارف صاحب حسینی جناب قاری اخلد صاحب حسینی جناب عادل رشید صاحب جناب غلام شاہد صاحب وغیرہم شامل تھے۔نشست کا اختتام حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب قاسمی کی دعا پر ہوا۔ بعد ازاں جناب الحاج شاہ عمیر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے تمام مہمانوں کی ضیافت کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان اصلاحی کوششوں کو قبول فرمائے اور انہیں معاشرے کی حقیقی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

Leave a Response